Kolkata

بنگاوں میں ایک نوجوان کو پیٹ کر قتل کرنے کے الزام میں 3 گرفتار

بنگاوں میں ایک نوجوان کو پیٹ کر قتل کرنے کے الزام میں 3 گرفتار

بنگاوں4فروری : واجب الادا رقم پر تنازع ہوا تھا۔ اس کی وجہ سے ایک نوجوان کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا۔ یہ سنسنی خیز واقعہ شمالی 24 پرگنہ کے گوپال نگر تھانہ علاقے میں پیش آیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے بعد تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ متوفی کا نام امیر حسین منڈل عرف کوٹا (43) ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق امیر حسین منڈل کا گھر گوپال نگر تھانہ کے چوبیریا میتھوپارہ علاقہ میں ہے۔ ان کی گاڑی پروسینجیت سرکار چلا رہے تھے۔ دونوں کے درمیان پیسوں کو لے کر جھگڑا ہوا۔ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ پروسینجیت ان سے پیسے لیتا تھا۔ لیکن وہ رقم ادا نہیں ہو رہی تھی۔ دونوں کے درمیان کئی دنوں سے جھگڑا چل رہا تھا۔ امیر حسین منڈل کل شام اپنی گاڑی میں شمشان بازار کے علاقے میں گئے تھے۔اس وقت اسے سڑک پر روک لیا گیا۔ گاڑی سے باہر نکلنے کے بعد مار پیٹ شروع ہو گئی۔ اسے لوہے کی سلاخ سے مارا پیٹا گیا۔ مار پیٹ کی وجہ سے سر پھٹ گیا۔ پروسینجیت سرکار، انیمیش بسواس اور سوم ادھیکاری نامی تین نوجوان موقع سے فرار ہوگئے۔ اس شخص کو بچا کر بنگاوں اسپتال لے جایا گیا۔ وہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

Source: akhbarmashriq

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments