Entertainment

ایئرپورٹ پر فیس ماسک اتارنے کی ہدایت پر الو ارجن کی ہچکچاہٹ، سوشل میڈیا پر تنقید

ایئرپورٹ پر فیس ماسک اتارنے کی ہدایت پر الو ارجن کی ہچکچاہٹ، سوشل میڈیا پر تنقید

جنوبی بھارت کے تیلگو سپر اسٹار الو ارجن کو اس وقت ممبئی ایئر پورٹ پر مشکل کا سامنا کرنا پڑا جب ان سے سیکیورٹی اہلکاروں نے چہرے سے ماسک اتروا دیا۔ انٹرنیٹ صارفین کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ الو ارجن پشپا ہوں گے گھر پے، ادھر جھکنا پڑے گا۔ سیکیورٹی پروٹوکول کے مطابق 43 سالہ پشپا اسٹار سے سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے فیس ماسک اور سن گلاسسز اتارنے کو کہا، اس ہدایت پر اداکار کا ردعمل دیکھ کر انٹرنیٹ پر تنقید کی جا رہی ہے۔ میڈیا ادارے ریڈیٹ کے ایک وائرل ویڈیو میں الو ارجن کو ایئرپورٹ کے داخلی دروازے پر ایک سی آئی ایس ایف اہلکار کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ جس میں ان سے ایک اہلکار نے سیکیورٹی پروٹوکول کے مطابق فیس ماسک اور سن گلاسسز اتارنے کو کہا۔ جس پر پہلے تو وہ کچھ ہچکچاتے نظر آئے اور پھر انھوں نے ماسک اتار دیا، جب وہ ٹرمینل کے اندر گئے تو فوراً دوبارہ پہن لیا۔ مذکورہ بالا ویڈیو ایک ٹیگ لائن کے ساتھ سامنے آیا ہے، جس کے مطابق الو ارجن کو جب فیس ماسک اور سن گلاسسز اتارنے کو کہا گیا تو وہ کچھ ناراض نظر آئے۔ ان کے اس اقدام پر سوشل میڈیا پر تنقید کی جا رہی ہے۔ جس میں کہا جارہا ہے کہ چہرہ دکھانے پر اتنے غرور اور انا کی کیا ضرورت ہے، بس اپنا پورا چہرہ دکھا دو بھائی۔ ایک صارف نے کہا افسوس کہ یہ لوگ خود کو خدا سمجھنے لگتے ہیں اور ایسا صرف بیوقوف مداحوں کی وجہ سے ہوتا ہے۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments