Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

Kolkata

آٹو رکشا ڈرائیور نے لاکھوں روپئے سے بھرا بیگ اس کے مالک کے حوالے کر دیا

کرشن نگر کے ایک آٹو رکشا ڈرائیور نے ایمانداری کی مثال پیش کی۔ اس نے ایک مسافر کا بھولا ہوا لاکھوں روپے سے بھرا بیگ اس کے مالک کو واپس کر دیا۔ آٹو ڈرائیور کا نام پرشانت منڈل ہے، جو بیرنگر کے لیچو فارم علاقے کا رہائشی ہے۔ ان کے اس کام کی مقامی لوگوں نے خوب تعریف کی۔ سارے پیسے واپس پاکر مالک درگا چرن وشواس بہت خوش ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ بیرنگر کے بسک پاڑہ نگری درگا چرن وشواس لاکھوں روپے لے کر آٹو میں سوار ہو کر گھر لوٹ رہے تھے۔ جلدی میں اترتے وقت وہ بیگ لینا بھول گئے اور سیدھے گھر چلے گئے۔ گھر پہنچ کر جب انہیں بیگ یاد آیا تو ان کے ہوش ا±ڑ گئے۔ اتنی بڑی رقم کیسے واپس ملے گی، اس فکر میں وہ بری طرح پریشان ہو گئے۔ دوسری طرف، مسافر کو اتار کر ڈرائیور پرشانت منڈل اپنے آٹو کے ساتھ گھر کی طرف لوٹ رہے تھے۔ اسی دوران ان کی نظر آٹو کے اندر ایک بیگ پر پڑی۔ بیگ کھول کر دیکھا تو اندر لاکھوں روپے دیکھ کر وہ چونک گئے۔ چاہتے تو وہ وہ رقم اپنے پاس رکھ سکتے تھے، لیکن پرشانت نے ایسا نہیں کیا۔ اس کے بعد وہ بیگ کے مالک کو تلاش کرنے میں جٹ گئے۔ انہوں نے کئی جگہوں پر رابطہ کیا اور پوری بات تھانے میں بھی بتائی۔ پولیس کی مدد سے آخر کار بیگ کے اصلی مالک کا پتہ چل گیا۔ آخر کار درگا چرن وشواس کو ان کا کھویا ہوا بیگ اور سارے پیسے واپس سونپ دیے گئے۔ لاکھوں روپے واپس پاکر درگا چرن وشواس کو بڑی راحت ملی۔ ساتھ ہی، انہوں نے پرشانت منڈل کی ایمانداری سے بہت متاثر ہو کر ان کی تعریف کی اور ان کے تئیں شکرگزاری بھی ظاہر کی۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in Kolkata

کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ

10 months ago

اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟

11 months ago

رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت

کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب

سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟

موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn