Bengal

ہاتھیوں کے حملے سے نوجوان ہوا زخمی ،نوجوان اسپتال میں زیر علاج

ہاتھیوں کے حملے سے نوجوان ہوا زخمی ،نوجوان اسپتال میں زیر علاج

بانکوڑہ : بانکوڑہ ضلع کے ایک حصے میں جہاں شیرنی زینت کو لے کر لڑائی جاری تھی، وہیں ضلع کے دوسرے حصے میں بدمعاش ہاتھی کے حملے میں ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔ یہ واقعہ اتوار کی شام بانکوڑہ کے جے پور رینج کے گونسائی پور گاﺅں میں پیش آیا۔ زخمی نوجوان کا نام نوین بسواس ہے۔ اسے بچایا گیا اور بشنو پور سپر اسپیشلٹی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ بانکورہ کے رانی بند بلاک کے گونسائیڈیہی گاﺅں کے نزدیک جنگل میں شیرنی زینت کو پکڑنے کے لیے محکمہ جنگلات اتوار کو صبح سے ہی سرگرم تھا۔ بانکورہ ضلع کے تقریباً تمام جنگلاتی اہلکار وہاں تعینات تھے۔ اس وقت ہاتھیوں کا ایک گروپ جے پور کے جنگل سے نکلا اور اچانک محلے میں گھس گیا۔معلوم ہوا ہے کہ نوین بسواس اور ان کے کئی دوست اتوار کی شام جے پور تھانے کے گونسائی پور گاﺅں کے قریب فٹ بال کھیل کر میدان سے گھر لوٹ رہے تھے۔ ہاتھی کو دیکھ کر سب گاﺅں کی طرف بھاگے۔ لیکن نوین ہاتھی کے سامنے گر گیا۔ بے قابو ہاتھی نے اچانک اسے پکڑ لیا اور ٹانگ میں لات مار دی۔ گاﺅں والوں کے پیچھا کرنے کے بعد ہاتھی جنگل کی طرف بھاگا اور زخمی نوین بسواس کو مقامی لوگوں نے بچایا اور بشنو پور سپر اسپیشلٹی اسپتال لے گئے۔ اس وقت وہ وہاں زیر علاج ہیں

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments