Entertainment

انجلینا جولی کا تاریخی اور پرتعیش محل نما گھر فروخت کیلئے تیار

انجلینا جولی کا تاریخی اور پرتعیش محل نما گھر فروخت کیلئے تیار

ہالی ووڈ کی نامور اداکارہ انجلینا جولی نے اپنے تاریخی گھر کو فروخت کرنے کی تیاری شروع کردی، ان کا گھر کسی زمانے میں مشہور فلمساز سیسل بی ڈی مِل کی رہائش گاہ تھا۔ انجلینا جولی نے یہ جائیداد 2017 میں 2 کروڑ 45 لاکھ ڈالر میں خریدی تھی، یہ محل نما گھر لاس فیلیز کے علاقے میں 2 ایکڑ سے زائد رقبے پر واقع ہے، جہاں ڈیمِل تقریباً 40 سال تک مقیم رہے تھے۔ 1913 میں تعمیر ہونے والے اس مکان میں 6 بیڈ رومز، 10 باتھ رومز، 4 فائر پلیسز، ایک وسیع وائن سیلر، چائے خانہ، گرِفتھ آبزرویٹری کے نظارے، رسمی باغات اور جھرنوں والے پول شامل ہیں۔ ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران اپنے بچوں کے ساتھ اسی گھر میں قیام کیا اور لاس اینجلس میں لگنے والی جنگلاتی آگ سے بے گھر ہونے والے دوستوں کو بھی یہاں پناہ دی تھی۔ اس جائیداد کو اصل طرزِ تعمیر کے مطابق بحال کیا گیا ہے، جس میں نفیس مولڈنگ، کلاسیکی لکڑی کا کام، کشادہ ڈرائنگ رومز اور فرانسیسی دروازے شامل ہیں۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments