امریکی ریاست جارجیا کے علاقے اسٹون ماؤنٹین اور سنیل ویل سے تعلق رکھنے والے ابھرتے ہوئے ریپر ٹی ہُڈ کو ان کے گھر کے قریب فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، ان کی قبرستان سے آخری انسٹاگرام پوسٹ وائرل ہوگئی۔ 33 سالہ ریپر کی موت کی تصدیق ان کی والدہ نے کی، جس کے بعد مداح شدید غم میں مبتلا ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق واقعہ 10 اگست کی شام تقریباً 7 بجے پیش آیا، ٹی ہُڈ کو متعدد گولیاں لگیں اور وہ شدید زخمی ہوگئے، جس کے بعد ان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت گھر میں پارٹی کی افواہیں درست نہیں۔ ٹی ہُڈ کی گرل فرینڈ نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں صدمے میں ہوں اور اس مشکل وقت میں پرائیویسی چاہتی ہوں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کچھ لوگ مجھ پر قتل کا الزام لگا کر جھوٹی اور گھناؤنی افواہیں پھیلا رہے ہیں، جس کے باعث میں اپنے پیار کو الوداع کہنے کا حق بھی صحیح طرح ادا نہیں کر پا رہی۔ پولیس نے ایک شخص کو تفتیش کے لیے حراست میں لیا ہے، تاہم ابھی تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اور تحقیقات جاری ہیں۔ ٹی ہُڈ کی موت سے چند ہفتے قبل ان کی ایک انسٹاگرام پوسٹ وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ اپنے گانے کی پروموشن کے لیے قبرستان میں ’بھوت‘ کے روپ میں نظر آ رہے تھے، مداح اس پوسٹ کو ان کی موت کے بعد پُراسرار اور خوفناک قرار دے رہے ہیں۔
Source: Social media
سلمان خان کا کرکٹ اسٹیڈیم میں والدہ سے محبت کا اظہار
فلم سیارہ: حیدرآبادی مسلم لڑکے لڑکیوں کی تھیٹر میں بےشرمی وبے حیائی،آخر معاشرہ کدھر جارہاہے؟
فلم سیارہ 150 کروڑ روپے کے کلب میں شامل
سوشل میڈیا اسٹار عبدوروزق کو گرفتاری کے بعد رہائی مل گئی
آہان پانڈے اور انیت پڈا کی پہلی فلم ’سیارہ‘ نے باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ دیے
سعودی فلم کمیشن نے پہلی بار آسکر انٹری کے لیے درخواستیں طلب کر لیں
آہان پانڈے اور انیت پڈا کی پہلی فلم ’سیارہ‘ نے باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ دیے
سعودی فلم کمیشن نے پہلی بار آسکر انٹری کے لیے درخواستیں طلب کر لیں
پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغر لاہور میں سپردِ خاک
فلم کا خطرناک سین حقیقی سانحے میں تبدیل، اسٹنٹ مین موہن راج زندگی کی بازی ہار گیا