امریکی گلوکارہ میڈونا نے "پوپ آف وٹیکن" پوپ لیو سے اپیل کرتے ہوئے کی توجہ غزہ کے محصور علاقے کی جانب مبذول کرائی، جہاں شدید قحط کا سامنا ہے جس نے عالمی سطح پر غصے کی لہر پیدا کر دی ہے۔ امریکی گلوکارہ میڈونا نے پیر کی دیر رات "ایکس" سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا کہ "آپ ہمارے درمیان واحد شخص ہیں جنہیں روک نہیں سکتے۔:ہمیں انسانی امداد کے دروازے مکمل طور پر کھولنے کی ضرورت ہے تاکہ ان معصوم بچوں کو بچایا جا سکے۔ اب وقت نہیں رہا"۔ چھیاسٹھ سالہ میڈونا نے اپنے بیٹے روکّو رچی کی پچیسویں سالگرہ کے موقع پر غزہ میں کام کرنے والی انسانی تنظیموں کو عطیہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے لکھا کہ"مجھے محسوس ہوتا ہے کہ بطور والدہ بہترین تحفہ یہ ہو گا کہ میں سب سے درخواست کروں کہ وہ غزہ میں جنگ کی لپیٹ میں پھنسے معصوم بچوں کی مدد کے لیے اپنی پوری کوشش کریں"۔ عالمی صحت تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل، تیدروس ادھانوم گبریسس نے میڈونا کے پیغام پر شکریہ ادا کیا اور کہا: "انسانیت اور امن کا بول بالا ہونا چاہیے"۔ انہوں نے "ایکس" پر پوسٹ میں لکھا: "میڈونا ، آپ کے ہمدردی، یکجہتی اور غزہ کے بحران سے متاثرہ خصوصاً بچوں کے لیے آپ کی وابستگی کا شکریہ۔ یہ بہت اہم بات ہے"۔ پوپ لیو جو امریکہ میں پیدا ہونے والے پہلے پوپ ہیں۔ انہیں آٹھ مئی کو مرحوم پوپ فرانسس کے بعد منتخب کیا گیا تھا۔ اپنی مدت کار کے دوران، پوپ لیو کئی بار جنگ کی "وحشت" ختم کرنے کی اپیل کر چکے ہیں۔ انہوں نے جولائی میں کہا کہ "میں بین الاقوامی برادری سے انسانی قوانین کی پاسداری اور شہریوں کے تحفظ کا احترام کرنے، ساتھ ہی غزہ میں آبادی کی بلاوجہ بے دخلی اور بے تحاشا طاقت کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کی اپیل کرتا ہوں"۔
Source: Social media
سلمان خان کا کرکٹ اسٹیڈیم میں والدہ سے محبت کا اظہار
فلم سیارہ: حیدرآبادی مسلم لڑکے لڑکیوں کی تھیٹر میں بےشرمی وبے حیائی،آخر معاشرہ کدھر جارہاہے؟
فلم سیارہ 150 کروڑ روپے کے کلب میں شامل
سوشل میڈیا اسٹار عبدوروزق کو گرفتاری کے بعد رہائی مل گئی
آہان پانڈے اور انیت پڈا کی پہلی فلم ’سیارہ‘ نے باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ دیے
سعودی فلم کمیشن نے پہلی بار آسکر انٹری کے لیے درخواستیں طلب کر لیں
آہان پانڈے اور انیت پڈا کی پہلی فلم ’سیارہ‘ نے باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ دیے
سعودی فلم کمیشن نے پہلی بار آسکر انٹری کے لیے درخواستیں طلب کر لیں
پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغر لاہور میں سپردِ خاک
فلم کا خطرناک سین حقیقی سانحے میں تبدیل، اسٹنٹ مین موہن راج زندگی کی بازی ہار گیا