کلکتہ : ریاست بھر میں درگا پوجاشروع ہوگیا ہے۔ لیکن ڈاکٹر فیسٹیول کے ماحول میں احتجاج بڑھا رہے ہیں۔ تقریباً 60 گھنٹے گزر چکے ہیں، جونیئر ڈاکٹر دھرمتلہ میں بھوک ہڑتال پر ہیں۔ بھوک ہڑتال میں سینئر ڈاکٹرز بھی شامل ہوئے۔ تمام میڈیکل کالجوں کے طلباءمنگل کی صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک علامتی بھوک ہڑتال میں حصہ لے رہے ہیں۔آر جی کار، این آر ایس، ساگر دت میڈیکل کالج کے جونیئر ڈاکٹروں کا ایک گروپ 12 گھنٹے کی بھوک ہڑتال پر ہے۔ جے پی ڈی کے سینئر ڈاکٹر 12 گھنٹے سے علامتی بھوک ہڑتال پر ہیں۔ صبح وہ دھرمتلا سٹیج پر پہنچے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز حکومت پر دباو بڑھانے کے لیے علامتی بھوک ہڑتال کے علاوہ اجتماعی استعفوں کا بھی سوچ رہے ہیں۔ صبح 11 بجے، آر جی کار ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹروں نے اجتماعی استعفوں کے بارے میں میٹنگ بلائی ہے۔اس دوران بھوک ہڑتال کے ساتھ اس دن مارچ کی بھی کال دی گئی ہے۔ ایس ایس کے ایم کے سینئر ڈاکٹر دوپہر کو جونیئرز کے مطالبات کی حمایت میں مارچ کریں گے۔ ان کے مطابق کالج چوک سے دھرمتلہ تک جلوس بلایا گیا ہے۔ جلوس 4 بجے شروع ہوگا۔ ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو بھی جلوس میں شامل ہونے کے لیے بلایا گیا ہے۔
Source: social media
شراب نوشی کے خلاف احتجاج کرنے پر کلب میں توڑ پھوڑ کا پروموٹر پرالزام،تین لوگوں کو گرفتار
بی جے پی کےلئے کیا سالٹ لیک کا دفترمنحوس ہے؟
ناریل ڈانگہ معاملے میں سوشل میڈیا پر افواہ پھیلانے کا الزام
شراب پی کر تشدد کے بعدبیوی کو ’قتل‘ کر دیا،
ادھیڑ عمر شخص کی لاش مورتی وسرجن کے دوران پولیس کو باجکدمتلہ گھاٹ تیرتی ہوئی ملی
آر جی کار کیس: سندیپ گھوش اور ابھیجیت منڈل کو آج سیالدہ کی عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان