Kolkata

ابھیشیک بنرجی کی بیٹی پر بھدا ریمارک کرنے کے واقعہ کی جانچ ، سی بی آئی کرے گی

ابھیشیک بنرجی کی بیٹی پر بھدا ریمارک کرنے کے واقعہ کی جانچ ، سی بی آئی کرے گی

ترنمول آل انڈیا جنرل سکریٹری اور ڈائمنڈ ہاربر ایم پی ابھیشیک بنرجی کی بیٹی کے بارے میں نازیبا تبصرہ کرنے پر پولیس نے بی جے پی کی ایک ریلی سے دو نوجوان خواتین کو گرفتار کیا تھا۔گرفتار شدگان نے پولیس پرزیادتی کا الزام لگاتے ہوئے ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ مبینہ طور پر حراست میں رہتے ہوئے انہیں شدید مارا پیٹا گیا۔ اس بار کلکتہ ہائی کورٹ نے اس واقعے کے تناظر میں سی بی آئی جانچ کا حکم دیا، جسٹس راجرشی بھردواج نے منگل کو ہائی کورٹ میں کہا، ”پولیس کے اس رویے کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ عدالتیں اب پولیس پر اس انداز میں بھروسہ نہیں کرتی ہیں جس طرح حراست میں مار پیٹ کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ اس لیے کیس کی جانچ سی بی آئی کو سونپی جائے''۔ سی بی آئی کو تحقیقات کی ابتدائی رپورٹ 15 نومبر کو عدالت میں پیش کرنی ہوگی۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments