بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ ممبئی میں اس وقت پاپا رازی کیمرہ مین پر ناراض ہوئیں جب وہ بلا اجازت عالیہ کے پیچھے ایک نجی عمارت میں ان کی ویڈیو بنانے کے لیے داخل ہوئے، عالیہ وہاں پر پیڈل بال کا گیم کھیلنے جا رہی تھیں۔ بتایا جاتا ہے کہ فوٹوگرافرز نے انہیں دیکھ کر ان کا پیچھا شروع کر دیا تھا۔ اس موقع پر عالیہ بھٹ ان پر ناراض ہوئیں اور کہا کہ باہر جاؤ۔ ایک ویڈیو جو منظرِ عام پر آئی ہے، اس میں عالیہ بھٹ کو اپنی گاڑی سے اترتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں وہ پاپارازی کیمرہ مین سے سختی سے کہتی ہیں کہ وہ وہاں سے چلے جائیں، گیٹ کے اندر نہ آئیں، یہ آپ کی بلڈنگ نہیں ہے۔ وہ ناراض نظر آئیں کیونکہ فوٹوگرافرز ان کی ویڈیو بناتے رہے۔ بار بار کہنے کے باوجود جب وہ وہاں سے نہ ہٹے تو عالیہ نے ایک بار پھر ان سے درخواست کی کہ وہ ان کی پرائیویسی کا احترام کریں، اس کے بعد وہ اندر چلی گئیں۔
Source: Social media
سلمان خان کا کرکٹ اسٹیڈیم میں والدہ سے محبت کا اظہار
فلم سیارہ: حیدرآبادی مسلم لڑکے لڑکیوں کی تھیٹر میں بےشرمی وبے حیائی،آخر معاشرہ کدھر جارہاہے؟
فلم سیارہ 150 کروڑ روپے کے کلب میں شامل
سوشل میڈیا اسٹار عبدوروزق کو گرفتاری کے بعد رہائی مل گئی
آہان پانڈے اور انیت پڈا کی پہلی فلم ’سیارہ‘ نے باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ دیے
سعودی فلم کمیشن نے پہلی بار آسکر انٹری کے لیے درخواستیں طلب کر لیں
آہان پانڈے اور انیت پڈا کی پہلی فلم ’سیارہ‘ نے باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ دیے
سعودی فلم کمیشن نے پہلی بار آسکر انٹری کے لیے درخواستیں طلب کر لیں
پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغر لاہور میں سپردِ خاک
فلم کا خطرناک سین حقیقی سانحے میں تبدیل، اسٹنٹ مین موہن راج زندگی کی بازی ہار گیا