Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

ہر گھر میں لائبریری، ختم ہو جائے گی ناخواندگی! شامکتلہ کے تین گاو¿ں ہوں گے 'کتاب گاوں'

Admin
By Admin
Sep 08, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

MAMATA BANERJEE KA BADA ELAAN, BJP KI TANA SHAHI NA RUKI TOH DELHI MEIN KARENGI DHARNA

ہر گھر میں لائبریری، ختم ہو جائے گی ناخواندگی! شامکتلہ کے تین گاو¿ں ہوں گے 'کتاب گاوں'
ہر گھر میں لائبریری، ختم ہو جائے گی ناخواندگی! شامکتلہ کے تین گاو¿ں ہوں گے 'کتاب گاوں' — September 08, 2026
ہر گھر میں لائبریری، ختم ہو جائے گی ناخواندگی! شامکتلہ کے تین گاو¿ں ہوں گے 'کتاب گاوں'
بنگال کے پہلے کتاب گاو¿ں کی کامیابی کے بعد۔ اسی ضلع میں مزید تین کتاب گاو¿ں بنانے کا کام شروع ہو گیا ہے۔ شامکتلہ کے پکوریا گاو¿ں، فالاکاٹا کے تاساٹی اور بکسا ٹائیگر ریزرو کے گرم بستی — ان تینوں گاو¿ں کو کتاب گاو¿ں کے طور پر تیار کیا جائے گا۔ یہ خبر 'آپن کتھا' رضاکار تنظیم کے سربراہ ڈاکٹر پارتھا ساہا نے دی ہے۔ اسی تنظیم کی پہل پر بکسا ٹائیگر ریزرو کے جنگل سے متصل پانی جھورا بن بستی کو بنگال کا پہلا کتاب گاو¿ں بنایا گیا تھا۔
پہلے ہی اس گاو¿ں کے 98 فیصد لوگ خواندہ ہو چکے ہیں۔ باقی 2 فیصد لوگوں کو بھی بہت جلد ناخواندگی کے اندھیرے سے نکالا جائے گا۔ پانی جھورا کتاب گاو¿ں کی کامیابی کے بعد ضلع میں مزید تین گاو¿ں کو کتاب گاو¿ں کے طور پر تیار کرنے کا اقدام اٹھایا گیا ہے۔ ان نئے تین کتاب گاو¿ں کو 'کتاب گاو¿ں' کے طور پر تیار کرنے کا کام شروع ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ ریاست کا پہلا کتاب گاو¿ں قبائلی علاقے کا ایک جنگل گاو¿ں ہے۔ بکسا ٹائیگر پروجیکٹ کے پانی جھورا جنگل گاو¿ں کو کتاب گاو¿ں کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔ کالچینی بلاک کے راجا بھات کھاو?ا گاو¿ں پنچایت کے اس گاو¿ں کے ہر گھر میں چھوٹی چھوٹی لائبریریاں رکھی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ پانی جھورا پرائمری اسکول کے ایک کمرے میں سنٹرل لائبریری بھی چلائی گئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ بھارت میں مزید دو کتاب گاو¿ں ہیں۔ ایک مہاراشٹر کے بھلارے میں اور دوسرا کیرل کے پیرومکولم میں۔ اسی طرز پر بنگال کے اس پانی جھورا گاو¿ں میں بھارت کا تیسرا کتاب گاو¿ں بنا ہے۔ پورا گاو¿ں کتابوں سے جڑتا جا رہا ہے۔ اب مزید تین گاو¿ں کو کتاب گاو¿ں بنانے کا کام زور و شور سے شروع ہو گیا ہے۔

ہر گھر میں لائبریری، ختم ہو جائے گی ناخواندگی! شامکتلہ کے تین گاو¿ں ہوں گے 'کتاب گاوں'...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn