جادوپور اسٹیشن پر 3 ہزار مربع میٹر کا شاپنگ ہب بنانے کا اعلان
جداپور اسٹیشن کو نئے سرے سے سجانے کا اقدام مشرقی ریلوے نے کیا ہے۔ اسٹیشن کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ مسافروں کی سہولت کے لیے 'منی مارٹ' قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تقریباً 3 ہزار مربع میٹر کا شاپنگ ہب بنایا جائے گا۔ جس میں چھوٹے تاجروں کو اسٹال کھولنے کا موقع ملے گا۔ اس سے آمدنی کے راستے مزید وسیع ہوں گے، اس میں کوئی شک نہیں۔
مشرقی ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیشر شیورام ماجھی نے بتایا کہ جداپور اسٹیشن پر 3 ہزار 45 مربع میٹر رقبے پر جدید شاپنگ ہب کھولا جائے گا۔ وہاں ایک ہی چھت کے نیچے طرح طرح کی اشیاءکی دکانیں ہوں گی۔ روزمرہ کی ضروری اشیاءسے لے کر کھانے پینے کی چیزیں سب کچھ ملے گا۔ تاہم ہر اسٹال 80 مربع فٹ سے زیادہ نہیں ہوگا۔ 20-30 فیصد جگہ مسافروں کی آمدورفت اور خوبصورتی کے لیے چھوڑی جائے گی۔ 5-20 فیصد جگہ پر مسافروں کے لیے آرام گاہ اور پارکنگ کا انتظام ہوگا۔ ہر اسٹال 10 سالہ معاہدے کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ یہ تمام دکانیں 'نان فئیر ریونیو' ہوں گی۔ یعنی ریلوے غیر کرایہ آمدنی پر اسٹالز دے گا۔ صرف 'منی مارٹ' ہی نہیں، جداپور اسٹیشن کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے مختلف سہولیات کا بندوبست کیا جائے گا۔ نئے ٹکٹ بکنگ کاو¿نٹر بنائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ لفٹ کے ساتھ فٹ اوور برج بنایا جائے گا۔ جس سے بزرگ شہریوں اور خصوصی صلاحیتوں والے مسافروں کو سہولت ہوگی۔ اسٹیشن کے دونوں اطراف ٹریفک جام سے آمدورفت میں کوئی پریشانی نہ ہو، اس لیے بہتر گردش کا علاقہ بنایا جائے گا۔
Source: Admin
10 months ago
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
11 months ago
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
11 months ago
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
10 months ago
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
10 months ago
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
10 months ago
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
10 months ago
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
11 months ago
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
11 months ago
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
10 months ago
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
10 months ago
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
10 months ago
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
11 months ago
قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
11 months ago
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی
4 months ago
الیکشن کمیشن نے ریاست کے چیف سیکرٹری اور ہوم سیکرٹری کو ہٹا دیا
4 months ago
اس بار بھی بنگال میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں! ممتا بنرجی کی پھر سے ہو گی جیت
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments