کولکاتہ، 24 جون: مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ شبھیندو ادھیکاری نے بدھ کے روز کہا کہ کولکاتہ کے تاراتلا علاقے میں زیرِ تعمیر گودام کے منہدم ہونے کے واقعے کے پیچھے سابق حکومت کے منظور کردہ تعمیراتی منصوبے میں خامیاں ہو سکتی ہیں۔ اس حادثے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ 20 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ابتدائی جانچ سے اشارہ ملتا ہے کہ پانچ منزلہ اسٹیل فریم ڈھانچے کے منظور شدہ نقشے میں تکنیکی نقائص موجود تھے ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ سابق حکومت کے دور میں منظور ہونے والے تمام تعمیراتی منصوبوں کا ازسرِ نو جائزہ لینے کے لیے 31 جولائی تک ان پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے ۔ حادثہ کے مقام کا دورہ کرنے کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ''اس منصوبے کو سابق حکومت نے 17 جنوری کو منظوری دی تھی۔ کارپوریشن کے انجینئر کے مطابق منصوبے میں خامیاں تھیں اور اسی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ یہ لیز بہارا برادرز کو دی گئی تھی۔'' انہوں نے مزید کہا، ''فی الحال ہم نے تعمیراتی کام 31 جولائی تک روکنے کی ہدایت دی ہے ۔ ترنمول کانگریس کے دورِ حکومت میں منظور شدہ تمام منصوبوں کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا اور اس کے بعد نئی منظوری دی جائے گی۔'' یہ پانچ منزلہ اسٹیل فریم عمارت کولکاتا پورٹ ٹرسٹ کی جانب سے ایک بڑی چائے تیار کرنے والی کمپنی کو لیز پر دی گئی زمین پر گزشتہ ڈیڑھ سال سے تعمیر کی جا رہی تھی۔ مقامی ذرائع کے مطابق صبح ہی سے اس ڈھانچے میں عدم استحکام کے آثار نظر آ رہے تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ لوہے کا یہ عظیم الشان ڈھانچہ منہدم ہونے سے قبل کئی گھنٹوں تک غیر معمولی طور پر ہلتا رہا۔ مزدوروں اور مقامی رہائشیوں نے بھی عمارت کے ایک حصے میں واضح خامیوں کی نشاندہی کی تھی، جس سے اس کی مضبوطی کے بارے میں خدشات بڑھ گئے تھے ۔ اطلاعات کے مطابق دوپہر تقریباً 12 بجے کئی مزدور مسئلے کا جائزہ لینے کے لیے متاثرہ حصے کے نیچے جمع ہوئے تھے کہ اچانک پوری چھت اور اسٹیل کا ڈھانچہ چند منٹوں میں زمین بوس ہو گیا، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے ۔ حادثے کی اصل وجہ کے بارے میں پوچھے جانے پر وزیر اعلیٰ نے کہا، ''میں یقین کے ساتھ نہیں کہہ سکتا کہ کیا ہوا، لیکن منصوبے میں ضرور کوئی خرابی تھی۔ یہ جان بوجھ کر کیا گیا یا نہیں، اس کا فیصلہ تحقیقات کے بعد ہی ہو سکے گا۔''
Source: uni news
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی