Entertainment

زرین خان نے کترینہ کے ساتھ پرانی ویڈیو شیئر کرنے پر ہونیوالی ٹرولنگ کا جواب دیدیا

زرین خان نے کترینہ کے ساتھ پرانی ویڈیو شیئر کرنے پر ہونیوالی ٹرولنگ کا جواب دیدیا

بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے اپنے خلاف ان ٹرولز پر ردعمل کا اظہار کیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اداکارہ (زرین خان) کترینہ کیف کو منفی انداز میں پیش کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ زرین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ میں اس قسم کی گھٹیا حرکت نہیں کرتی۔ واضح رہے کہ زرین خان کا اکثر ان کی شکل و صورت کی وجہ سے کترینہ کیف سے موازنہ کیا جاتا ہے۔ اس ماہ کے اوائل میں 38 سالہ زرین نے ماضی کی چند ویڈیوز شیئر کی تھیں جن میں وہ اور کترینہ 2008 کی فلم ریس کی پریمیئر کے موقع پر موجود تھیں۔ ایک میڈیا ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے 2010 کی فلم ویر سے شہرت حاصل کرنے والی زرین خان نے اس ویڈیو کے حوالے سے منفی تبصروں پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے نیٹ یوزرز نے دعویٰ کیا کہ زرین نے یہ ویڈیو کترینہ کو منفی انداز میں دکھانے کے لیے شیئر کی تھی۔ انھوں نے کہا کترینہ کے ساتھ ویڈیو شیئر کرنے کا مقصد یہ تھا کہ اس فلم کا پریمیئر میرے لیے ایک خصوصی موقع تھا۔ میں اس ویڈیو کو پوسٹ کرکے بہت خوش تھی، وہاں ایک بڑا ہجوم تھا۔ وہاں تک سب کو رسائی نہیں تھی میں صرف ایک پرستار تھی۔ میں نے اس موقع پر کترینہ کیف کے چہرے کے تاثرات بھی نہیں دیکھے تھے۔ وہاں لوگ کترینہ کو ٹرول کر رہے تھے بلکہ بہت سے لوگوں نے مجھے بھی ٹرول کیا۔ زرین نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ میں نے ایسا کترینہ کے حوالے سے منفی طور پر کیا، حالانکہ ایسا بالکل بھی نہیں۔ میں ایسا کیوں کرونگی؟ میری شخصیت اس قسم کی نہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments