زمینی بدعنوانی معاملے میں ای ڈی دفتر میں پیش ہوئی سونا پاپو کی بیوی گزشتہ 18 مئی کو جب سونا پاپو عرف بشوجیت پودار ای ڈی دفتر میں پیش ہوئے تھے، تو ان کے ساتھ ان کی بیوی ساما پودار بھی تھیں۔ شوہر گرفتار ہو چکے ہیں۔ منگل کو ای ڈی کے بلانے پر سی جی او کمپلیکس میں ساما اکیلے پیش ہوئیں۔ ای ڈی ذرائع کے مطابق، سونا پاپو اور جے کمدار کے خلاف جو زمین پر قبضے کا مقدمہ ہے، اسی میں ساما کو طلب کیا گیا ہے۔ اسی مقدمے میں سابق پولیس افسر شانتانو سنگھ بسباس کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ اس سے قبل ای ڈی کی چھاپے مار کارروائی کے دوران سونا پاپو کے گھر سے ایک اسلحہ برآمد ہوا تھا۔ ان کی بیوی کے نام والی ایک کمپنی کے بہالا کے تاجر جے کی کمپنی سے لین دین کا پتہ مرکزی ایجنسی کے تفتیش کاروں کو لگا تھا۔ جے کے خلاف ای ڈی پہلے ہی چارج شیٹ پیش کر چکی ہے۔ سونا پاپو کے خلاف ابھی تک چارج شیٹ پیش نہیں کی گئی ہے۔ اس سے پہلے ان کی بیوی ساما کو طلب کرنا ’اشارہ خیز‘ ہے۔ دوسری جانب، جنوبی کلکتہ کے گول پارک میں فساد کے واقعے میں کسبا کے سونا پاپو کو پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے۔ پہلے انہیں ای ڈی نے گرفتار کیا تھا۔ بعد میں ای ڈی کی تحویل سے وہ جیل میں تھے۔
Source: Social Media
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی