Kolkata

آپ کو استعفیٰ دے دینا چاہئے: ممتا بنرجی کا امت شاہ کو چیلنج

آپ کو استعفیٰ دے دینا چاہئے: ممتا بنرجی کا امت شاہ کو چیلنج

آپ کو استعفیٰ دے دینا چاہئے: ممتا بنرجی کا امت شاہ کو چیلنج : بی جے پی 2026 کے اسمبلی انتخابات میں بنگال فتح کرنے کے خواب دیکھ رہی ہے۔ منگل کو کولکتہ میں پریس کانفرنس کے دوران مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے لہجے میں خود اعتمادی صاف نظر آئی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ’بدعنوان‘ ترنمول حکومت کو اکھاڑ پھینکے گی اور دو تہائی اکثریت کے ساتھ بنگال میں حکومت بنائے گی۔ اس کے جواب میں بانکوڑا کے جلسہ عام سے ترنمول سپریم ممتا بنرجی نے گرج دار آواز میں کہا: ”یو مسٹ ریزائن (آپ کو استعفیٰ دینا چاہیے)۔ ملک کے وزیر داخلہ، آپ استعفیٰ دیں۔ آپ کہہ رہے ہیں کہ دو تہائی ووٹوں سے جیتیں گے۔ اس بار تو آپ یہ نہیں کہہ رہے ’اب کی بار، 200 پار‘۔ میں کہنا چاہتی ہوں کہ اس بار آپ کو ملک سے باہر کریں گے۔ بنگال میں دوبارہ اقتدار میں آکر جمہوری طریقے سے آپ کو ملک سے نکال باہر کر دیں گے۔“ ممتا بنرجی پہلے بھی کئی بار مختلف مسائل پر وزیر داخلہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کر چکی ہیں۔ ملک میں کسی بھی دہشت گردانہ سرگرمی یا حملے کی صورت میں اپوزیشن سیکورٹی کے سوال پر سب سے پہلے وزارت داخلہ کو ذمہ دار ٹھہراتی ہے۔ اسی تناظر میں ترنمول بھی بارہا وزیر داخلہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتی رہی ہے۔ تاہم، اس بار ترنمول سپریم نے بالکل الگ تناظر میں یہ مطالبہ کیا۔ ایس آئی آر (SIR) کے دوران امت شاہ نے دراندازوں کو چن چن کر نکالنے کی وارننگ دی ہے اور براہِ راست ممتا بنرجی حکومت پر ووٹ بینک بچانے کے لیے دراندازی کی حمایت کا الزام لگایا ہے۔ اس پر پلٹ کر ممتا نے سوال اٹھایا، ”کیا دراندازی صرف بنگال میں ہوتی ہے؟ کیا کشمیر یا دیگر سرحدی ریاستوں میں نہیں ہوتی؟ تو پھر ملک میں دراندازی کر کے پہلگام حملہ کس نے کیا؟ آپ لوگ کیا کر رہے تھے؟“ اسی معاملے پر شاہ نے یہ الزام بھی لگایا ہے کہ ریاستی حکومت سرحدی سیکورٹی کے لیے باڑ لگانے کی جگہ نہیں دیتی۔ لیکن ممتا نے جواباً کہا، ”رائے گنج، چانگڑاباندھا اور گھوجا ڈانگا میں اگر ہم نے زمین نہ دی ہوتی تو آپ کام کیسے کرتے؟ دراندازی روکنے کی ذمہ داری بی ایس ایف (BSF) کی ہے۔ وہ کیوں نہیں روک پاتے؟“ اس کے فوراً بعد انہوں نے گرجتے ہوئے کہا، ”یو مسٹ ریزائن۔ آپ وزیر داخلہ کے عہدے سے استعفیٰ دیں۔‘

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments