کلکتہ: بیل گچھیا کے ایک تشخیصی مرکز ( ڈائیگوسٹنک سنٹر)کے ڈاکٹر کو الٹرا سونو گروفی(یو ایس جی )کرنے کے باوجود ایک بیمار لڑکی کا اپینڈکس نہیں مل سکا۔ بعد میں جب اسے اسپتال لے جایا گیا تو پتہ چلا کہ اپینڈکس پھٹ گیا ہے اور مریضہ کی حالت تشویشناک ہوگئی! اس کے بعد لڑکی کی ہنگامی حالت میںسرجری کرکے کسی طرح اس کی جان بچائی جاسکی۔ کمیشن ذرائع کے مطابق آٹھ سالہ بچی انیہا ہلدار داس چار دن سے بخار، پیٹ میں ناقابل برداشت درد اور قے کے ساتھ ڈاکٹر کے پاس گئی تو اس نے اسے یو ایس جی کروانے کو کہا۔ بیل گچھیا کے تشخیصی مرکز میں یو ایس جی کیا گیا۔ کچھ دنوں کے علاج کے بعد بہتر نہ ہونے پر اسنیہا کو بی سی رائے چلڈرن اسپتال میں داخل کرایا گیا اور ایک اور یو ایس جی کیا گیا۔ تب پتہ چلا کہ اپینڈکس پھٹ گیا تھا اور حالت بہت خراب ہوچکا ہے۔ اسنیہا کو فوری سرجری کرکے کسی طرح سے بچایا گیا۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ بیل گچھےا کے تشخیصی مرکز کے ڈاکٹر نے جس نے یو ایس جی کا آپریشن کیا اس نے اپینڈکس کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ ہیلتھ کمیشن کی سماعت پر ڈاکٹر نے کہا کہ بچے کے بخار اور گلے میں خراش کی وجہ سے اس نے اپینڈکس کے مسئلے کا ٹھیک سے معائنہ نہیں کیا۔ رپورٹ میں اس کا کوئی ذکر نہیں تھا۔ ہیلتھ کمیشن نے قصوروار ڈاکٹر کو 25 ہزار روپے جرمانہ کیا ہے اور کہا ہے کہ جرمانے کی رقم اسنیہا کے نام پر فکس ڈپازٹ میں رکھی جائے۔ ہیلتھ کمیشن نے اس واقعہ میں قصوروار ڈاکٹر کو مالی جرمانے کا حکم دیا ہے۔ اس کے علاوہ جمعہ کو مالدہ کے ایک نرسنگ ہوم میںمحکمہ صحت کے حکام کے معائنہ کے دوران مختلف خامیاں پائی گئیں۔ کمیشن نے حکم دیا ہے کہ جب تک کوتاہیوں کو دور نہیں کیا جاتا تب تک نرسنگ ہوم بند رہے گا۔ اس کے ساتھ پانچ لاکھ روپئے جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا۔
Source: social Media
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی