Kolkata

ٹی ایم سی میں آر یا پار کی جنگ! رتبرتا بنرجی نے فرہاد حکیم کے ساتھ مل کر کولکتہ ہیڈکوارٹر پر جمایا قبضہ، ممتا کیمپ دنگ۔

ٹی ایم سی میں آر یا پار کی جنگ! رتبرتا بنرجی نے فرہاد حکیم کے ساتھ مل کر کولکتہ ہیڈکوارٹر پر جمایا قبضہ، ممتا کیمپ دنگ۔

کلکتہ:مغربی بنگال میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے اندر جاری اندرونی سیاسی جنگ اب سڑکوں پر آ گئی ہے اور جمعہ کی رات اس نے ایک انتہائی ہنگامہ خیز موڑ لے لیا۔ اپوزیشن لیڈر رےتابرتا بنرجی کی قیادت میں ٹی ایم سی کے ایک طاقتور باغی دھڑے نے کلکتہ میں پارٹی کے آپریشنل ہیڈکوارٹر (تنظیمی دفتر) پر دھاوا بول کر اس پر مکمل قبضہ کر لیا ہے۔ یہ چونکا دینے والی پیشرفت اس کے ٹھیک ایک دن بعد سامنے آئی ہے جب ر یتابرتا بنرجی نے الیکشن کمیشن آف انڈیاکے سامنے ترنمول کانگریس کے نام اور پارٹی نشان پر اپنا سرکاری دعویٰ پیش کیا تھا۔ واضح رہے کہ ای ایم بائی پاس پر واقع ٹی ایم سی کا مرکزی دفتر 'ترنمول بھون' فی الحال تعمیر نو کی وجہ سے بند ہے، جس کے باعث 2022 سے پارٹی کا پورا نظام اسی میٹروپولیٹن ہیڈکوارٹر سے چلایا جا رہا تھا۔ اب اس اہم ترین دفتر پر قبضہ کر کے باغی گروپ نے خود کو اصل تنظیم ثابت کرنے کا سب سے بڑا سیاسی داو¿ کھیلا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ریتابرتا بنرجی سینئر رہنماو¿ں فرہاد حکیم، جاوید خان، سندیپن ساہا اور آخرالزمان کے ساتھ بھاری تعداد میں کونسلرز کو لے کر دفتر پہنچے اور وہاں ایک اہم میٹنگ کی۔ باغی رہنما سندیپن ساہا نے میڈیا سے کہا کہ"یہ ہمارا دفتر ہے اور اب یہ ہماری ذمہ داری ہے۔ پارٹی کی تمام مستقبل کی سرگرمیاں اور فیصلے اسی ہیڈکوارٹر سے ہوں گے۔ حالیہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی عبرتناک شکست کے بعد اب وقت آ گیا ہے کہ حقیقی ترنمول کانگریس کمان سنبھالے۔" ٹی ایم سی ہیڈکوارٹر پر اس اچانک قبضے اور تالا بندی کے بعد ممتا بنرجی گروپ کے لیڈر کنال گھوش کا غصہ پھوٹ پڑا۔ انہوں نے پولیس اور انتظامیہ کے کردار پر سنگین سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ"ہم نے ان لوگوں کے خلاف پولیس میں باضابطہ شکایت درج کرائی ہے جنہوں نے آج ترنمول بھون میں زبردستی گھس کر تالا لگا دیا۔ پارٹی سے نکالے گئے غداروں کو اس دفتر میں پیر رکھنے کا بھی کوئی حق نہیں ہے۔ ہم چاہتے تو ایک سیکنڈ میں تالا توڑ سکتے تھے، لیکن ہم نے قانون ہاتھ میں نہیں لیا۔"

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments