Kolkata

ٹی ایم سی کے باغی اراکین اسمبلی پر برہم ہوئیں مہوا موئترا، الیکشن لڑنے کا دے دیا چیلنج

ٹی ایم سی کے باغی اراکین اسمبلی پر برہم ہوئیں مہوا موئترا، الیکشن لڑنے کا دے دیا چیلنج

مغربی بنگال میں ایک الگ کھیل شروع ہوگیا ہے۔ ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے باغی گروپ نے سینئرلیڈراروپ رائے کی صدارت میں ایک نئی نیشنل ورکنگ کمیٹی (این ڈبلیوسی) تشکیل دی ہے اورپارٹی کی سربراہ ممتا بنرجی کواس سے باہررکھا گیا ہے۔ ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے اب 65 باغی اراکین اسمبلی سے اسمبلی سے استعفیٰ دینے اورانتخابات کے ذریعہ نیا مینڈیٹ حاصل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے مغربی بنگال کے وزیراعلی اوربی جے پی لیڈرشوبھیندوادھیکاری کا ٹی ایم سی کو”شدھ” (خالص) کرنے کے لیے شکریہ ادا کیا۔ مہوا موئترا نے یہ بھی کہا، “میں انہیں صرف ایک بات یاد دلانا چاہتا ہوں، وہ 65 اراکین اسمبلی، جنہیں وہ اپنے قریب رکھتے ہیں، یا جنہیں وہ جانتے ہیں کہ وہ کنٹرول کرتے ہیں یا وہ رتبرتا بنرجی لابی جس کی وجہ سے شوبھیندو ادھیکاری-دا کے آفس گئے، شوبھیندو دا نے ان سے ہاتھ ملایا اورہنستے ہوئے کہا، ’’اب اپنے سبھی غیرقانونی تعمیرات کو قانونی کروا لو‘۔ انہوں نے کہا کہ یہی سسٹم ہے۔ مہوا موئترا نے مزید کہا، ’دہلی میں جو ’واشنگ مشین‘ چلتی تھی، وہ یہاں بھی چل رہی ہے۔ آج ہرکوئی ڈر کی وجہ سے پارٹی کیوں بدل رہا ہے؟ چھپرا سے جیابرآج کیوں جا رہے ہیں؟ رکبانورکی جگہ جیابرکو چھپرا سے ٹکٹ دیا گیا تھا۔ آج جیابرکیسے ہاتھ ملا رہے ہیں؟ وہ کیوں کہہ رہے ہیں کہ مجھ پربہت دباو ہے؟ کیسا دباو؟ مجھے اپنے کارکنان کو بچانا ہے۔ کارکنان خود کو اس طرح نہیں بچانا چاہتے! آئی ایس ایف نے وہاں اپنا سمبل اتارا تھا، بی جے پی نے بھی اپنا سمبل اتارا تھا اور ترنمول نے بھی اپنا سمبل اتارا تھا۔ سب کو ہرا کرجیابرترنمول کانگریس کے ٹکٹ پرجیتے۔ کارکنان نے لڑائی لڑی۔ کارکنان کبھی یہ نہیں کہہ سکتے، بھائی صرف اپنی جان بچانے کے لئے تم آج جاکربی جے پی میں شامل ہوجاو۔‘ مہوا موئترا نے ٹی ایم سی کے باغی اراکین اسمبلی کو اپنی اہلیت کی بنیاد پرالیکشن لڑنے کا چیلنج بھی دیا۔ انہوں نے کہا- ’’میں کہتی ہوں کہ تمام شہری اداروں اورتمام پنچایتوں کوتحلیل کردو، انہیں فوری طورپرتحلیل کرکے کل انتخابات کروائیں۔ ان 65 اراکین اسمبلی کواستعفیٰ دینے کے لئے کہو، پارٹی کا نام تبدیل کرکے ‘رتبرتا کانگریس’ یا ‘جاوید خان کانگریس’ رکھو، جوبھی آپ کو پسند ہواورالیکشن میں جاکرانہیں پھرسے منتخب کروائیے۔‘‘ انہوں نے پارٹی کے باقی لیڈران سے یہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’باقی لیڈران کو اپنا راستہ منتخب کرنے دیں۔ باغی لیڈران میں سے کوئی بھی اپنی قابلیت کی بدولت نہیں جیتا ہے، بلکہ وہ ممتا بنرجی اورٹی ایم سی کے انتخابی نشان کی وجہ سے جیتے ہیں۔ ممتا بنرجی اپنی پارٹی کے اراکین کے تئیں محبت اورہمدردی کی وجہ سے جو پاکیزگی نہیں کرسکیں، شوبھندوادھیکاری اوربی جے پی نے ایک دن میں کردیا ہے اورمیں اس کے لیے ان کا شکرگزارہوں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments