ٹی-20 عالمی کپ 2026: نیدرلینڈ کو شکست دینے میں چھوٹ گئے پاکستان کے پسینے، محض 3 گیند قبل ملی جیت پاکستان نے ’ٹی-20 عالمی کپ 2026‘ کا آغاز جیت کے ساتھ کیا ہے، لیکن نیدرلینڈ کے خلاف اس جیت کو حاصل کرنے میں اس کے پسینے چھوٹ گئے۔ کولمبو میں کھیلا گیا ٹی-20 عالمی کپ کا پہلا ہی میچ انتہائی دلچسپ ثابت ہوا۔ پاکستان نے اس میچ میں نیدرلینڈ کو 3 وکٹ سے شکست ضرور دے دی، لیکن ایک وقت ایسا لگ رہا تھا جیسے کوئی بڑا الٹ پھیر ہو سکتا ہے۔ نیدرلینڈ نے 147 رن بنائے تھے اور یہ ہدف عبور کرنے میں پاکستان کو 127 گیندیں کھیلنی پڑیں۔ یعنی پاکستان کو جب جیت ملی تو محض 3 گیندیں باقی رہ گئی تھیں۔ پاکستانی بلے بازی کا جب 18واں اوور ختم ہوا تھا تو ایسا لگ رہا تھا جیسے نیدرلینڈ جیت کے بہت قریب ہے۔ پھر 19ویں اوور میں فہیم اشرف نے 3 چھکے اور ایک چوکا لگا کر ٹیم کی میچ میں واپسی کرا دی۔ 20ویں اوور میں پاکستان نے ضروری ہدف حاصل کرتے ہوئے جیت کے ساتھ ٹورنامنٹ میں اپنی مہم فاتحانہ انداز میں شروع کی۔ آر پریمداسا اسٹیڈیم میں ہفتہ، یعنی 7 فروری کو گروپ-اے کے میچ میں پاکستانی ٹیم نے نیدرلینڈ کو تیز شروعات کے بعد بڑے اسکور تک پہنچنے سے روک دیا، جو اس کے لیے آخر میں نتیجہ خیز ثابت ہوا۔ حالانکہ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیدرلینڈ کے سلامی بلے باز مائیکل لیوٹ نے شاہین آفریدی کی گیندوں پر باؤنڈری کی بارش کرتے ہوئے تیز شروعات دلائی تھی۔ پھر پاکستانی گیندبازوں نے وقفہ وقفہ پر وکٹ لینا شروع کیا، جس کی وجہ سے نیدرلینڈ کے رنوں کی رفتار دھیمی پڑ گئی۔ نیدرلینڈ کے لیے سولہواں اور سترہواں اوور مشکل بھرا ثابت ہوا، کیونکہ کپتان اسکاٹ ایڈورڈس سمیت 3 وکٹ جلدی جلدی گر گئے۔ 2 وکٹ تو 17ویں اوور میں ہی صائم ایوب نے گرا دیے، جس نے نیدرلینڈ کی کمر توڑ دی۔ اُس وقت نیدرلینڈ کا اسکور 127 رن تھا۔ اس کے بعد 20ویں اوور میں پوری ٹیم صرف 147 رن پر ہی سمٹ گئی۔ پاکستانی تیز گیندباز سلمان مرزا نے سب سے زیادہ 3 وکٹ لیے۔ صائم ایوب، محمد نواز اور ابرار احمد کو 2-2 وکٹ حاصل ہوئے۔
Source: Social Media
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی