Kolkata

عالمی چیمپئن ریچا گھوش کے نام پر شمالی بنگال میں بنے گا اسٹیڈیم

عالمی چیمپئن ریچا گھوش کے نام پر شمالی بنگال میں بنے گا اسٹیڈیم

کولکاتا10نومبر: شمالی بنگال پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاست کے عوام کو بڑا تحفہ دیا ہے۔ پیر کے روز، انہوں نے سلی گوڑی کے اترکنیا میں ایک انتظامی میٹنگ سے اعلان کیا کہ عالمی چیمپئن کرکٹر اور بنگال کی بیٹی ریچا گھوش کے نام پر ایک اسٹیڈیم بنایا جائے گا۔ ریاستی حکومت چاندمنی ٹی اسٹیٹ میں 27 ایکڑ اراضی پر اسٹیڈیم تعمیر کرے گی۔ چیف منسٹر کے اس اعلان سے قدرتی طور پر شمالی بنگال کے کھیل برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ریچا اور ان کے اہل خانہ نے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔

Source: PC- sangbadpratidin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments