کولکتہ: ایس آئی آر کا عمل ختم ہوتے ہی انتخابات کا اعلان محض وقت کی بات ہے۔ اس دوران یہ خبر آئی تھی کہ ریاستی الیکشن کمیشن ایک ہی مرحلے میں ووٹ کرانے کے لیے تیار ہے۔ اب جو نئی خبر سامنے آ رہی ہے اس کے مطابق بنگال کے لیے 2 مارچ کو انتخابات کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس بار اسمبلی انتخابات 3 مرحلوں میں ہو سکتے ہیں۔ دوسری طرف، شمالی بنگال کے 8 اضلاع میں ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ ہو سکتی ہے، جبکہ جنوبی بنگال میں دو مرحلوں میں انتخابات ہو سکتے ہیں۔ کولکتہ، ہاوڑہ، دونوں 24 پرگنہ، ہوغلی اور نادیہ میں ووٹنگ ایک ساتھ ہو سکتی ہے۔ مرشد آباد، بیربھوم، مشرقی و مغربی بردوان، بانکوڑا، پورولیا، دونوں مدنی پور اور جھاڑگرام میں ایک ساتھ ووٹ ڈالے جا سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی خصوصی نظر 5 شورش زدہ اضلاع پر ہے، جن میں مرشد آباد، مالدہ، بیربھوم اور کوچ بہار شامل ہیں۔ کمیشن کے ذرائع کے مطابق جنوبی 24 پرگنہ پر بھی خاص نظر رکھی جا رہی ہے۔ ریاستی الیکشن کمیشن کی جانب سے پہلے ہی قومی الیکشن کمیشن کو انتخابات کے مراحل کم کرنے کی درخواست دی گئی تھی۔ اب تین مرحلوں میں انتخابات کا ہونا بڑی حد تک قومی الیکشن کمیشن کے فیصلے پر منحصر ہے۔ ماہرین کے مطابق، یہ فیصلہ اس بات پر منحصر ہوگا کہ کتنی مرکزی فورسز دستیاب ہیں، انہیں کہاں تعینات کیا جا سکتا ہے اور حساس بوتھس کی صورتحال کیا ہے۔ پرامن پولنگ کے لیے کافی تعداد میں فورسز کا ہونا ضروری ہے۔ اگر مناسب فورسز دستیاب ہوئیں تب ہی مراحل کو کم کرنا ممکن ہوگا۔ ان تمام امور پر ریاست کے چیف الیکشن کمشنر، کمیشن کے فل بنچ کے ساتھ میٹنگ کر رہے ہیں۔ وہاں سے ہری جھنڈی ملنے کے بعد ہی انتخابی مراحل کم کیے جا سکتے ہیں۔
Source: PC- tv9bangla
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی