کولکتہ5فروری : انتخابات سے قبل ریاستی بجٹ میں ممتا حکومت نے پیرا ٹیچرز اور تعلیمی عملے کے لیے بڑا تحفہ دیا ہے۔ جمعرات کو وزیر خزانہ چندریما بھٹاچاریہ کی جانب سے پیش کردہ بجٹ میں لکشمی بھنڈار اور ڈی اے کے ساتھ ساتھ پیرا ٹیچرز کے اعزازیہ میں اضافے کا بھی اعلان کیا گیا۔پیرا ٹیچرز (Para-teachers)، شکشا بندھو، سہائک/سہائیکا اور انتظامی عملے کے ماہانہ اعزازیہ میں 1000 روپے اضافے کا اعلان کیا گیا ہے، جو اپریل 2026 سے نافذ العمل ہوگا۔ اگر ان ملازمین میں سے کسی کی 60 سال کی عمر مکمل ہونے سے قبل موت ہو جاتی ہے، تو ان کے اہل خانہ کو 5 لاکھ روپے کی یکمشت امداد دی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے بجٹ میں 110 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔پرائمری پیرا ٹیچرز کا اعزازیہ 10 ہزار سے بڑھ کر 11 ہزار روپے ہو جائے گا۔اپر پرائمری پیرا ٹیچرز کا اعزازیہ 14 ہزار سے بڑھ کر 15 ہزار روپے ہو جائے گا۔شکشا بندھو کا اعزازیہ 8 ہزار سے بڑھ کر 9 ہزار روپے کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ پیرا ٹیچرز اور دیگر تعلیمی عملہ طویل عرصے سے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کر رہا تھا اور ان کا موقف تھا کہ 2018 کے بعد سے ان کی اجرت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔ اس کے ساتھ ساتھ آشا ورکرز کے اعزازیہ میں بھی اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔
Source: PC- tv9bangla
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی