Bengal

وارڈن کا شوہرا سکول ہاسٹل میں لڑکیوں کو جنسی طور پر ہراساں کرتا پکڑا گیا

وارڈن کا شوہرا سکول ہاسٹل میں لڑکیوں کو جنسی طور پر ہراساں کرتا پکڑا گیا

ہردیب پور کے نجی اسکول کے ہاسٹل میں طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے معاملے میں پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کا نام سپربھات دلوئی ہے۔ اسے اتوار کو گجرات کے احمد آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ آج، منگل کو، ملزم کو کولکتہ لایا جائے گا اور عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس نے کہا کہ سپربھات کی بیوی سپریا اس ہاسٹل کی وارڈن ہے۔ شکایت درج ہونے کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔ اس کے علاوہ اسکول کے انگلش ٹیچر وشوناتھ شیل اور شوبھن منڈل نامی ایک تعلیمی کارکن کو اس واقعے میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔عیسائیوں کے زیر انتظام انگلش میڈیم اسکول کا ہاسٹل ہردیب پور تھانے کے قریب ہے۔ مبینہ طور پر، سپربھات نے گزشتہ اگست میں ہاسٹل کے اندر پانچ نابالغ طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کیا۔ سپربھات شادی کے بعد سپریا کے ساتھ اسی ہاسٹل میں رہتا تھا۔ 22 اگست کو طلبائنے اپنے والدین کو سارا معاملہ بتایا۔ والد ین نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ پولیس نے تفتیش شروع کی اور ابتدائی طور پر خاتون وارڈن، ایک اسکول ٹیچر اور ایک تعلیمی کارکن کو گرفتار کرلیا، لیکن سپربھات کولکتہ سے فرار ہوگیا۔ تفتیش کاروں نے بتایا کہ سپربھات احمد آباد میں ایک انٹیریئر ڈیزائنر کے طور پر کام کرتا تھا۔ اسے اتوار کو وہاں سے گرفتار کیا گیا تھا۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

1 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments