Bengal

سیالدہ لائن میں مسافروں کی اضافی تعداد کو دیکھتے ہوئے دو نئی ٹرینیں چلائی جائی گی : انڈین ریلوے

سیالدہ لائن میں مسافروں کی اضافی تعداد کو دیکھتے ہوئے دو نئی ٹرینیں چلائی جائی گی : انڈین ریلوے

سیالدہ : ٹرینوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ دفتری اوقات میں رش سے نمٹنے کے لیے ریلوے بورڈ نے سیالدہ ساﺅتھ برانچ پر دو نئی ٹرینیں چلانے اور ایک کا وقت آگے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حال ہی میں سیالدہ ڈویڑن نے رش کو سنبھالنے کے لیے دمدم -بنگاﺅں روٹ پر پانچ نئی ٹرینیں شامل کی ہیں۔ اس بار ڈائمنڈ ہاربر روٹ میں بھی اسی کو شامل کیا گیا ہے۔ سیالدہ ریل ڈویڑن نے اس روٹ کی کل دو لائنوں پر اضافی ٹرینیں چلائی ہیں۔سیالدہ ریلوے ڈویڑن نے بتایا ہے کہ ٹرائل مکمل ہو چکا ہے۔ اب سے دو نئی ٹرینیں چلیں گی جن میں سے ایک سونار پور لائن پر چلے گی۔ یہ روزانہ صبح 5 بجے سونار پور سے اپنا سفر شروع کرے گی۔ یہ ڈائمنڈ ہاربر صبح 6: بجے پہنچے گی۔دوسری ٹرین بالی گنج کی طرف جائے گی۔ یہ نئی ٹرین ڈائمنڈ ہاربر اسٹیشن سے روزانہ صبح 6:30: بجے روانہ ہوگی اور صبح 7: 56 بجے بالی گنج اسٹیشن پہنچے گی۔ تیسری ٹرین، جس کا وقت آگے لایا گیا ہے، سونار پور-ڈائمنڈ ہاربر لوکل ہے۔ جو اب تک صبح 4:50 بجے سونار پور سے نکلتی تھی۔ اس بار یہ صبح 4: پر روانہ ہوگی۔ یہ ڈائمنڈ ہاربر صبح :45 5: بجے پہنچے گی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments