Kolkata

ووٹوں کے اعلان کے فوراً بعد صدر جمہوریہ مرمو سے گورنر آر این روی کی ملاقات

ووٹوں کے اعلان کے فوراً بعد صدر جمہوریہ مرمو سے گورنر آر این روی کی ملاقات

کولکاتا16مارچ :مغربی بنگال کے نئے گورنر رابندر نارائن روی نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔ بنگال کے گورنر کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالنے کے بعد صدر سے روی کی یہ پہلی ملاقات ہے۔ آج پیر کو آر این روی راشٹرپتی بھون گئے۔ اس ملاقات کے پیچھے محض خیر سگالی ہے یا کوئی اور وجہ، اس پر قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔ انتخابات کی دہلیز پر کھڑے بنگال میں اچانک سی وی آنند بوس نے گورنر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ سابق مرکزی افسر (آئی پی ایس) آر این روی کو بنگال کا گورنر بنا کر لایا گیا۔ انتخابات سے عین قبل گورنر کی تبدیلی پر سوالات اٹھنے لگے۔ سی وی آنند بوس نے بھی اپنے استعفیٰ کی وجہ نہیں بتائی۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھی اس فیصلے پر سوال اٹھاتے ہوئے لب کشائی کی۔ ادھر گزشتہ روز اتوار کو الیکشن کمیشن نے بنگال میں انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا ہے، جس کے فوراً بعد آج پیر کو گورنر اور صدر کی اس ملاقات نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔

Source: PC- sangbadpratidin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments