Kolkata

وزیر داخلہ امت شاہ کا ممتا بنرجی پر شدید حملہ، کہا-’’2026 میں بنگال میں تبدیلی یقینی‘‘

وزیر داخلہ امت شاہ کا ممتا بنرجی پر شدید حملہ، کہا-’’2026 میں بنگال میں تبدیلی یقینی‘‘

کولکاتا: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کے روز مغربی بنگال میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور ان کی حکومت پر زوردار حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں اب ترنمول کانگریس کی رخصتی طے ہے اور سال 2026 ریاستی سیاست میں بڑی تبدیلی لے کر آئے گا۔ امت شاہ نے کہا کہ اس بار بنگال میں حکومت کی تبدیلی صرف ریاست کے لیے ہی نہیں بلکہ پورے ملک کی سلامتی کے لیے ناگزیر ہو چکی ہے۔گھس پیٹھ ملک کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ وزیرداخلہ نے کہا کہ جس طرح مغربی بنگال میں غیر قانونی دراندازی (گھس پیٹھ) بڑھتی جا رہی ہے، وہ اب صرف ریاست کا مسئلہ نہیں بلکہ قومی سلامتی کا ایک سنگین چیلنج بن چکا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ممتا بنرجی حکومت نے جان بوجھ کر سرحدی سلامتی کو کمزور کیا۔ امت شاہ نے کہا کہ جب مرکزی حکومت نے بارڈر فینسنگ (سرحدی باڑ) کے لیے زمین مانگی تو ممتا حکومت نے زمین دینے سے انکار کر دیا، جس کے باعث سرحد پر حفاظتی انتظامات مکمل نہیں ہو سکے۔ ریاستی انتظامیہ اور پولیس مکمل ناکام انہوں نے الزام لگایا کہ ریاستی انتظامیہ اور پولیس دراندازوں کو روکنے میں بری طرح ناکام رہی ہیں۔ امت شاہ نے کہا: ’’نہ پٹواری روکتے ہیں، نہ پولیس۔ الٹا جعلی دستاویزات بنا کر انہیں پورے ملک میں بھیج دیا جاتا ہے۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے پارلیمنٹ میں اس سنگین مسئلے کو اٹھایا تو ترنمول کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ نے مخالفت کی۔ امت شاہ نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ اب کلکتہ ہائی کورٹ نے بھی تسلیم کیا ہے کہ ممتا حکومت بارڈر فینسنگ کے لیے زمین فراہم نہیں کر رہی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ عدالت نے حکم دیا ہے کہ بی ایس ایف کو مقررہ مدت کے اندر زمین دی جائے تاکہ سرحدی سلامتی کو مضبوط بنایا جا سکے۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ممتا بنرجی ’ماٹی اور مانوش‘ کا نعرہ دے کر اقتدار میں آئی تھیں، لیکن آج خواتین غیر محفوظ، زمین پر دراندازوں کا قبضہ اور عوام ترنمول سنڈیکیٹ سے پریشان ہیں۔ عوام سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ اگر زمین، انسان اور مادر وطن کا تحفظ کرنا ہے تو وندے ماترم کا احترام کرنے والی بی جے پی کی حکومت بنانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بنگال میں بی جے پی کی حکومت بننا صرف ریاست نہیں بلکہ پورے ملک کے مستقبل کے لیے ضروری ہے۔ امت شاہ نے کہا کہ ممتا بنرجی الزام لگاتی ہیں کہ سرحدی سلامتی کی ذمہ داری مرکز کی ہے، مگر حقیقت یہ ہے کہ ریاست زمین ہی فراہم نہیں کرتی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بی جے پی حکومت بنتے ہی 45 دن کے اندر بارڈر فینسنگ مکمل کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں بی جے پی کی حکومت ہے، وہاں گھس پیٹھ پر مؤثر قابو پایا گیا ہے۔ انہوں نے بنگال کی عوام سے اپیل کی کہ انہوں نے لیفٹ کی حکومت بھی دیکھی، ترنمول کی حکومت بھی دیکھی، اب ایک بار بی جے پی کو موقع دیں۔ امت شاہ نے کہا کہ ممتا بنرجی چاہے جتنا این آر سی کی مخالفت کر لیں، لیکن دراندازوں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی درانداز بچ بھی گیا تو بی جے پی کا وزیر اعلیٰ آکر اسے ہٹائے گا۔ آخر میں امت شاہ نے ممتا بنرجی کو کھلا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اگر واقعی ان میں بدعنوانی کے خلاف لڑنے کی ہمت ہے تو بدعنوان لیڈروں کو ٹکٹ نہ دے کر دکھائیں۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ایسا وہ کبھی نہیں کریں گی، کیونکہ اگر ٹکٹ نہ دیا گیا تو وہی لیڈر ان کے بھتیجے کا نام بے نقاب کر دیں گے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments