کلکتہ: مغربی بنگال کی سیاست میں بڑی ہلچل کے بیچ، ترنمول کانگریس کی سپریمو اور سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اعلان کیا ہے کہ پارٹی میں پھوٹ کے باوجود21جولائی کی روایتی شہدا ریلی ہر حال میں منعقد کی جائے گی۔ ترنمول کانگریس دو حصوں میں بٹ چکی ہے۔ ریتابرتا بنرجی کی قیادت میں 65 اراکینِ اسمبلی نے الگ ہو کر خود کو 'اصلی ترنمول' کہنا شروع کر دیا ہے۔ اس سیاسی بحران کی وجہ سے 21جولائی کے سالانہ جلسے پر خطرے کے بادل منڈلا رہے تھے۔ شمالی کلکتہ میں پارٹی رہنما کنال گھوش کی طرف سے بلائی گئی ایک میٹنگ میں ممتا بنرجی نے فون کے ذریعے کارکنوں کو پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ، "ہمیں جلسے جلوسوں کی اجازت نہیں مل رہی ہے۔ ہم نے21جولائی کے لیے اجازت مانگی ہے، جہاں بھی جگہ ملے گی، ہم پروگرام کریں گے۔ اگر ضرورت پڑی، تو میں صرف 5 کارکنوں کے ساتھ بیٹھ کر یہ دن مناو¿ں گی، لیکن پیچھے نہیں ہٹوں گی۔" ممتا بنرجی نے یتا برتا کا نام لیے بغیر باغی لیڈروں پر سخت غصہ نکالا۔ انہوں نے کہا کہ، "عام کارکنوں نے اپنا خون بہا کر انہیں الیکشن جتایا، اور یہ غدار اپنی جان اور خاندان کو بچانے کے لیے پارٹی چھوڑ کر بھاگ گئے۔ جب ماں (پارٹی) مشکل میں تھی، تو انہوں نے دھوکہ دیا۔" ممتا بنرجی نے باغیوں کے اس دعوے کو جھوٹا بتایا کہ وہ کارکنوں کو بچانے کے لیے بی جے پی کی مدد کر رہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ان غداروں کی وجہ سے ہی نچلی سطح کے سچے ترنمول کارکنوں پر تشدد ہو رہا ہے اور انہیں اپنے ہی علاقوں میں گھسنے نہیں دیا جا رہا۔
Source: social media
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی