Bengal

ترنمول لیڈر کے قتل کے گواہ کی گلی سڑی لاش ملی گٹر سے بر آمد

ترنمول لیڈر کے قتل کے گواہ کی گلی سڑی لاش ملی گٹر سے بر آمد

بارکپور: نئی ہٹی ضمنی انتخاب کے دن، بھاٹ پاڑہ میں ایک چائے کی دکان پر دن دہاڑے ایک ترنمول لیڈر کا قتل کر دیا گیا تھا۔ اس کیس کے ایک گواہ کی گلا سڑی ہوئی لاش گلی کے نالے سے ملی ہے۔ جگتددل تھانہ علاقہ میں پیش آئے اس واقعہ سے علاقہ میں کافی سنسنی پھیل گئی ہے۔ جگتدل پولیس اسٹیشن نے غیر فطری موت کا معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ ترنمول کے سابق وارڈ صدر اشوک ساﺅ۔ اس کیس میں ایک گواہ ان کا رشتہ دار دلیپ ساﺅ بھی تھا۔ ہفتہ کی دوپہر ایک نالے سے اس کی بوسیدہ لاش ملنے سے کافی ہیجان پیدا ہوگیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق دلیپ تین دن سے نہیں مل رہا تھا۔ دریں اثنا، آج دوپہر جگتدل پولیس اسٹیشن کے تحت پل گھاٹ روڈ سے متصل ایک نالے سے بوسیدہ بدبو آنے کے بعد مقامی لوگوں کو شک ہوا۔ تلاش کرنے کے بعد انہیں پل کے نیچے ایک لاش پڑی ہوئی ملی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر شناخت کی۔ سمجھا جاتا ہے کہ مسخ شدہ لاش دلیپ ساﺅ کی ہے۔جس سے علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی۔ مقامی لوگوں اور گھر والوں نے پال گھاٹ روڈ سے متصل گھوش پاڑہ روڈ کو بلاک کر کے احتجاج شروع کر دیا۔ بعد ازاں پولیس کی اضافی نفری نے جا کر صورتحال کو قابو میں کیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments