Kolkata

ترنمول کانگریس نے بشیرہاٹ میں کوئز مقابلے کے ذریعے ایک انوکھی انتخابی مہم کا آغاز کیا

ترنمول کانگریس نے بشیرہاٹ میں کوئز مقابلے کے ذریعے ایک انوکھی انتخابی مہم کا آغاز کیا

ترنمول کانگریس نے بشیرہاٹ میں کوئز مقابلے کے ذریعے ایک انوکھی انتخابی مہم کا آغاز کیا خواتین ووٹروں کو متحرک کرنے اور ان کی حمایت حاصل کرنے کے لیے ترنمول کانگریس نے بشیرہاٹ میں کوئز مقابلے کے ذریعے ایک انوکھی انتخابی مہم کا آغاز کیا ہے۔ اگرچہ اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ابھی نہیں ہوا، لیکن حکمراں جماعت نے خواتین کو متحد کرنے کے لیے میدان سنبھال لیا ہے۔ بشیرہاٹ ٹاون ہال میں 'آبار کھیلا ہوبے' (اب پھر کھیل ہوگا) پروگرام کے تحت ایک کوئز مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد سوال و جواب کے ذریعے خواتین میں سیاسی شعور بیدار کرنا اور حکومت کی فلاحی اسکیموں کی معلومات فراہم کرنا تھا۔ اس مقابلے میں بشیرہاٹ شہر کے تمام 23 وارڈوں کی خواتین ترنمول کارکنوں کے ساتھ ساتھ عام خواتین ووٹروں نے بھی بڑی تعداد میں حصہ لیا۔پروگرام کے دوران 'لکشمی بھنڈار' جیسی اسکیموں اور خواتین کی ترقی کے لیے ممتا بنرجی کی کوششوں پر روشنی ڈالی گئی۔ قائدین کا کہنا تھا کہ خواتین اب محض خاموش تماشائی نہیں بلکہ ریاست کی ترقی کی بنیادی طاقت ہیں۔ آئی این ٹی ٹی یو سی (INTTUC) کے مقامی رہنما آلوک سردار دیپ اور دیگر عہدیداروں کے مطابق، اس طرح کے پروگراموں کا مقصد خواتین کو سیاسی طور پر بااختیار بنانا اور انہیں پارٹی کے ساتھ مزید مضبوطی سے جوڑنا ہے۔خواتین ووٹروں نے بھی اس منفرد مہم کو سراہا اور پورے پروگرام کے دوران جوش و خروش کا ماحول رہا۔ ترنمول قیادت کا دعویٰ ہے کہ آنے والے دنوں میں اس طرح کی سرگرمیوں سے خواتین کی تنظیم کو مزید استحکام ملے گا۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments