کلکتہ : یکم مارچ کو سابق وزیر اعلیٰ بدھ دیو بھٹاچاریہ کا یوم پیدائش ہے۔ اس دن کی یاد میں ریاست میں کئی پروگرام کیے گئے ہیں۔ یہ پروگرام بائیں بازو کو زندہ کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ اتنا ہی نہیں اسی دن کلکتہ میں بدھ دیو بھٹاچاریہ کے نام سے ایک ثقافتی مرکز کی تعمیر بھی شروع کی جارہی ہے۔ اس تقریب کے موقع پر ریاستی سی پی ایم کی جانب سے ایک مباحثہ میٹنگ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جہاں ترنمول کے سابق ایم پی جوہر سرکار بطور اسپیکر موجود رہیں گے۔ جسے باخبر حلقوں کی جانب سے سیاسی طور پر اہم قرار دیا جا رہا ہے۔سی پی ایم نے بائیں بازو کے آنجہانی لیڈر اور ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ بدھ دیو بھٹاچاریہ کے نام پر ثقافتی مرکز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ مرکز علیم الدین اسٹریٹ سے متصل اے جے سی بوس روڈ پر بنایا جائے گا۔ پرمود داس گپتا میموریل ٹرسٹ اس ثقافتی مرکز کی تعمیر کرے گا۔ بدھ دیب بھٹاچاریہ کو ان کی 82 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یکم مارچ کو گنشکتی پتریکا بھون کے سامنے اس مباحثے کا اہتمام کیا گیا ہے۔بحث کا موضوع 'بنگال کا احیاءاور متبادل نظریات' ہے۔ ترنمول کے سابق ایم پی جوہر سرکار وہاں خطاب کریں گے۔ ان کے ساتھ پروفیسر رتن خاصنویش، ڈاکٹر ارون سنگھ، انیتا اگنی ہوتری اور دیگر بھی اس تقریب میں بطور مباحثہ موجود رہیں گے۔ پرمود داس گپتا ٹرسٹ اس مباحثے کا منتظم ہے۔
Source: Social Media
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی