کولکاتا16مارچ :بنگال کے انتخابی دنگل میں رنگ بدلنے کا سلسلہ جاری ہے! اب ودھان سبھا انتخابات سے قبل سی پی آئی (ایم ایل) لبریشن نے ایک بار پھر اپنی پالیسی بدل لی ہے۔ اب تک بی جے پی کو واحد سیاسی 'دشمن' قرار دینے والی جماعت نے اب ترنمول اور بی جے پی کو ایک ہی صف میں کھڑا کر کے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیر کے روز لبریشن کے ریاستی سکریٹری ابھیجیت مجومدار نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 26 کے انتخابات میں 10 نشستوں پر مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ وسیع تر بائیں بازو کے اتحاد کی تشکیل نو کے مقصد سے سی پی ایم کے ساتھ بات چیت کے بعد لیا گیا ہے۔ امیدواروں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ 'بنگال کی سرزمین پر بائیں بازو کا احیائ چاہتے ہیں' – اس نعرے کے ساتھ گزشتہ سال کے آخر میں سی پی آئی (ایم ایل) نے ریاستی کانفرنس منعقد کی تھی۔ وہاں بنگال میں بی جے پی کی فرقہ وارانہ تقسیم کی سیاست کو روکنے کی کال دی گئی تھی۔ وسیع تر بائیں بازو کے اتحاد کی تشکیل کے بارے میں بار بار پیغام دیا گیا ہے۔ یہاں تک کہ 26 کے انتخابات سے قبل لبریشن کے آل انڈیا جنرل سکریٹری دیپانکر بھٹاچاریہ نے خود بی جے پی کے ساتھ ترنمول کو ایک ہی صف میں رکھنے کے خلاف بار بار اپنی رائے کا اظہار کیا تھا۔ لبریشن کی جانب سے ایک بار پھر واضح کیا گیا تھا کہ ترنمول کے بارے میں سی پی ایم کا اندازہ غلط ہے۔ دیپانکر بھٹاچاریہ کے مطابق، بنگال میں بائیں بازو کے احیاءکی ضرورت ہے۔ تیسری قوت ابھر کر سامنے آئے۔ ضرورت پڑنے پر بی جے پی کو روکنے کے لیے لبریشن ترنمول کی حمایت کرنے سے بھی پیچھے نہیں ہٹی تھی۔
Source: PC- sangbadpratidin
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی