Kolkata

توپسیا میں جاوید خان کے دفتر پر دھاوا، مشتعل ہجوم نے حملہ آوروں کو بھگادیا، مرکزی فورسز نے اتر کر صورتحال کو سنبھالا

توپسیا میں جاوید خان کے دفتر پر دھاوا، مشتعل ہجوم نے حملہ آوروں کو بھگادیا، مرکزی فورسز نے اتر کر صورتحال کو سنبھالا

مغر بی بنگال میں اقتدار کی تبدیلی کی آنچ آج رات توپسیا پہنچ گئی۔ لیکن سابق وزیر اور سیٹنگ ایم ایل اے جاوید احمد خان کی مداخلت کے بعد صورتحال قابو میں کرلیا گیا۔خبروں کے مطابق توپسیا کے 24 نمبر بس اسٹینڈ کے پاس موجود جاوید خان کے دفتر پر حملہ کی خبر سے ہنگامہ مچ گیا۔اس دوران علاقے کے عوام اکٹھا ہوگئے۔ سینکڑوں لوگ سڑک پر نکل آئے اور حملہ آوروں کا تعاقب کیا، جس سے تو پسیا بس اسٹینڈ کے پاس ای ایم بائی پاس پر ٹکراﺅ کی نوبت پیدا ہوگئی تھی۔ پتھراﺅ ہونے لگا۔ ا س دوران پولس نے ریف اورمرکزی فورسز کو اتار دیا۔ جنہوں نے ہلکی لاٹھی چارج کرکے مشتعل ہجوم کو واپس پیچھے دھکیل دیا۔تقریباً ایک گھنٹہ تک علاقہ میں اتھل پتھل مچ گیا تھا۔ مقامی کونسلر اور جاویدخان کے بیٹے فیض احمد خان بھی پہنچے۔ بھاری فورس نے علاقے کو گھیر لیا۔ اس دوران ای ایم بائی پاس کے دوسری جانب ( ٹنگرا) گریس لنگ لیانگ اسکول کی جانب نئے سرے سے تصادم کی خبر ملنے پر فورس کو اس طرف بھاگتے پایا گیا۔ جس سے رات بھر علاقے میں کشیدگی کا ماحول چھایا ہواہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments