کولکتہ کے علاقے تپسیا میں موبائل فون کے معمولی تنازع پر ایک نوجوان کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کرنے کا لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم 'دوست' کو گرفتار کر لیا ہے۔ ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت تارکناتھ سامنتا کے نام سے ہوئی ہے، جو بردھمان کا رہنے والا تھا اور تپسیا ساوتھ روڈ پر ایک دکان میں کام کرتا تھا۔ ملزم توفیق انصاری بازو کی ہی ایک دوسری دکان میں کام کرتا تھا اور دونوں کے درمیان دوستی تھی۔ منگل کی رات گئے دونوں کے درمیان موبائل فون کو لے کر بحث شروع ہوئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے ہاتھا پائی میں بدل گئی۔بحث کے دوران توفیق نے تارکناتھ کو بے رحمی سے مارنا پیٹنا شروع کر دیا۔ شدید چوٹوں کی وجہ سے تارکناتھ خون میں لت پت ہو کر سڑک پر گر گیا، جس کے بعد ملزم نے اسے ٹھوکریں بھی ماریں، جس سے وہ بے ہوش ہو گیا۔قریب موجود ایک کثیر المنزلہ عمارت کے سیکیورٹی گارڈز نے تارکناتھ کو اسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے توفیق کی شناخت کی اور بدھ کے روز اسے بنیہ پوکور کے علاقے سے گرفتار کر لیا۔تپسیا تھانے میں ملزم کے خلاف غیر ارادی قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس ملزم سے پوچھ گچھ کر کے واقعے کی مزید تفصیلات جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔
Source: PC-sangbadpratidin
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی