تپسیا میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد مغربی بنگال کی نئی حکومت نے انتہائی سخت موقف اختیار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ شبھیندو ادھیکاری نے شہر کی تمام غیر قانونی فیکٹریوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے چار محکموں پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی تھی جس نے بدھ کی صبح اپنی رپورٹ پیش کی۔ شبھیندو ادھیکاری کے مطابق، رپورٹ میں جو انکشافات ہوئے ہیں وہ کولکتہ اور ریاست کی حفاظت کے لیے ایک 'خطرناک اشارہ' ہیں۔جس عمارت میں آگ لگی، اس کا کوئی 'بلڈنگ پلان' نہیں تھا اور وہاں فائر سیفٹی کے بنیادی انتظامات بھی موجود نہیں تھے۔ وہ کارخانہ مکمل طور پر غیر قانونی طور پر چلایا جا رہا تھا۔ وزیر اعلیٰ نے بجلی کے محکمے اور سی ای ایس سی کو ہدایت دی ہے کہ تپسیا،قصبہ، مومن پور اور اقبال پور جیسے علاقوں میں ایسی تمام غیر قانونی فیکٹریوں کا آڈٹ کر کے ان کے بجلی کے کنکشن مستقل طور پر کاٹ دیے جائیں۔ کولکتہ میونسپل کارپوریشن کو پانی کے کنکشن منقطع کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔شہری ترقی کے سیکریٹری کو ہدایت دی گئی ہے کہ اس غیر قانونی عمارت کو ایک دن کے اندر پولیس کی مدد سے گرا دیا جائے۔وزیر اعلیٰ نے سخت لہجے میں خبردار کرتے ہوئے کہا، "ہماری پالیسی 'زیرو ٹالرنس' ہے۔ جو لوگ غیر قانونی کاموں میں ملوث ہیں، وہ ابھی سے سدھر جائیں، ورنہ سخت کارروائی کے لیے تیار رہیں۔
Source: PC-sangbadpratidin
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی