Kolkata

ترنمول کانگریس نے امیت مالویا کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی

ترنمول کانگریس نے امیت مالویا کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی

کولکاتا20دسمبر:بی جے پی آئی ٹی سیل کے سربراہ امت مالویہ کے خلاف ترنمول کانگریس نے شکایت درج کرائی ہے۔ ترنمول لیڈر تنمے گھوش اور وکیل انیربان بنرجی نے نریندر پور تھانے میں امت مالویہ کے خلاف یہ شکایت درج کروائی۔امت مالویہ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں انہوں نے مغربی بنگال کی موجودہ صورتحال کا موازنہ بنگلہ دیش کے حالات سے کیا تھا۔ ترنمول کانگریس نے اپنی FIR میں الزام لگایا ہے کہ ان کی اس پوسٹ سے سماجی تحفظ خطرے میں پڑ سکتا ہے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی بگڑنے کا خدشہ ہے۔ اسی بنیاد پر ان کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Source: PC- tv9bangla

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments