Kolkata

ترنمول میں شامل ہوتے ہی بی جے پی کے سابق رہنما کا بے باک بیان، بقایا رقم کا مسئلہ اٹھا کر پارٹی کو مشکل میں ڈال دیا۔

ترنمول میں شامل ہوتے ہی بی جے پی کے سابق رہنما کا بے باک بیان، بقایا رقم کا مسئلہ اٹھا کر پارٹی کو مشکل میں ڈال دیا۔

ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کرتے ہی ایک سابق بی جے پی لیڈر نے اپنی ہی نئی پارٹی کو سبکی کا شکار کر دیا۔ موئنا کے بااثر لیڈر چندن منڈل نے کنال گھوش اور چندریما بھٹاچاریہ کی موجودگی میں شکایت کی کہ ان کے علاقے میں 'لکشمی بھنڈار' اسکیم کے 5 سے 6 ماہ کے پیسے ابھی تک بقایا ہیں۔ ان کے اس بیان سے ضلع کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔ شمولیت کی تقریب کے دوران کنال گھوش کے برابر میں بیٹھ کر انہوں نے کہا:"لکشمی بھنڈار ایک بہت ہی مقبول اسکیم ہے جس کے ذریعے ماوں کو ماہانہ خرچ ملتا ہے۔ جن کے پیسے بند ہو گئے تھے وہ بڑی مشکل میں تھے۔ میں نے ممتا بنرجی کو خط لکھا تھا اور انہوں نے یقین دلایا تھا کہ پیسے جلد ملیں گے۔ بہت سے لوگوں کو مل بھی گئے ہیں، لیکن ابھی بھی 5 سے 6 ماہ کی رقم باقی ہے۔ میں درخواست کرتا ہوں کہ یہ رقم جلد جاری کی جائے۔"چندن منڈل کے اس بیان سے پیدا ہونے والی بدمزگی کو سنبھالنے کے لیے ترنمول کے ریاستی جنرل سکریٹری کنال گھوش نے فوری وضاحت پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ محکمانہ اور تکنیکی وجوہات کی بنا پر مخصوص علاقوں یا بوتھس میں رقم پہنچنے میں تاخیر ہو سکتی ہے، اس کے علاوہ کوئی اور مسئلہ نہیں ہے۔دوسری جانب، وزیر چندریما بھٹاچاریہ نے دعویٰ کیا کہ اس میں کوئی سیاست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسکیم بی جے پی یا ترنمول کے فرق کے بغیر سب کے لیے ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا ان خواتین نے فارم صحیح بھرا تھا یا وہ 'دوارے سرکار' کیمپ میں گئی تھیں؟ انہوں نے پورے وثوق سے کہا کہ بنگال کی کوئی بھی بیٹی یہ نہیں کہہ سکتی کہ لکشمی بھنڈار اسکیم کے حوالے سے اسے کہیں کوئی پریشانی ہوئی ہے۔

Source: PC- tv9bangla

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments