Bengal

جمعرات کی رات کو یا جمعہ کی صبح کو طوفان دانا لینڈ کرسکتا ہے

جمعرات کی رات کو یا جمعہ کی صبح کو طوفان دانا لینڈ کرسکتا ہے

طوفان ڈانا جمعرات کی رات اور جمعہ کی صبح کے درمیان کسی بھی وقت لینڈ فال کر سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس کے اوڈیشہ کے پوری اور بنگال کے ساگر دیپ کے درمیان گرنے کا امکان ہے۔ طوفان کی وجہ سے مشرقی مدنی پور کے ساحلی علاقوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔ آج منگل سے ہی دیگھا سمندر میں جوار بہت زیادہ ہے۔ 23 اور 24 اکتوبر کو طوفان کے اثر سے مشرقی میدنی پور ضلع میں موسلا دھار بارش کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ اس لیے ضلعی انتظامیہ نے محکمہ آبپاشی کو دریاو¿ں اور ڈیموں کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے ہر بلاک میں امدادی سامان ذخیرہ کرنے کا منصوبہ اپنایا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے مقامی لوگوں کو نکالنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments