Kolkata

سی آئی ڈی کے ساڑھے پانچ گھنٹے جرح کے بعد ابھیشک بنرجی گھر واپس لوٹے

سی آئی ڈی کے ساڑھے پانچ گھنٹے جرح کے بعد ابھیشک بنرجی گھر واپس لوٹے

کلکتہ: ابھیشیک بنرجی تقریباً ساڑھے پانچ گھنٹے تک سی آئی ڈی کے پوچھ تاچھ کے بعد رات ساڑھے گیارہ بجے واپس گھر لوٹ گئے۔ سی آئی ڈی کے ہیڈ کوارٹر بھوانی بھون سے نکلنے کے بعد ترنمول کانگریس رہنما ابھےشک بنرجی میڈیا سے بات کئے بغیر واپس لوٹ گئے۔ان کے جسم سے تھکان محسوس ہورہا تھا۔خبروں کے مطابق انہیں رابطہ میں رہنے کو کہا گیا ہے اور دوبارہ طلب کیا جائے گا۔ وہ جمعرات کی شام مقررہ وقت سے پہلے بھوانی بھون پہنچ گئے تھے ۔ ان کی گاڑی شام 5:50 بجے سی آئی ڈی کے دفتر پہنچی۔ اس کے بعد سے اب تک پوچھ گچھ چلتی رہی۔ ابھیشیک سی آئی ڈی کے دفتر کے باہر موجود میڈیا سے داخل ہوتے وقت بھی کوئی بات نہیں کی تھی ۔ سب سے پہلے وہ سیدھے دفتر میں داخل ہوا۔ بعد میں وہ باہر نکل کر مین گیٹ پر واپس آئے۔ وہاں اسے حاضری کے رجسٹر پر دستخط کرنے تھے۔ اس کے بعد ترنمول کانگریس آل انڈیا جنرل سکریٹری دوبارہ دفتر میں داخل ہوئے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments