مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2026 سے قبل سیاسی وفاداریاں بدلنے کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔ جمعہ کو کولکتہ میں اپوزیشن لیڈر شبھیندو ادھیکاری کی موجودگی میں ٹی وی اداکارہ مافن چکرورتی اور ترنمول کانگریس کے سینئر رہنما بکاش نارائن چودھری نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی۔ شبھیندو ادھیکاری نے ان کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ بکاش بابو ترنمول کی بنیاد رکھنے والے رہنماوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے بائیں بازو کی حکومت کے خلاف طویل جدوجہد کی۔ 2009 میں منگل کوٹ کے تشدد کے دوران انہوں نے قیادت کی اور جیل بھی گئے۔ تاہم، حالیہ برسوں میں ان کے خلاف جھوٹے مقدمات درج ہونے پر جب پارٹی نے ساتھ نہیں دیا، تو انہوں نے دل برداشتہ ہو کر بی جے پی کا دامن تھام لیا۔ٹیلی ویڑن کی معروف اداکارہ مافن چکرورتی، جنہوں نے تقریباً 22 سیریلز میں کام کیا ہے، اب بی جے پی کے لیے انتخابی مہم چلائیں گی۔حال ہی میں ٹینس لیجنڈ لینڈر پیس نے بھی مرکزی وزیر کرن ریجیجو اور سکانتا مجمدار کی موجودگی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ لینڈ پیس، جو 2021 میں گوا میں ممتا بنرجی کی موجودگی میں ترنمول میں شامل ہوئے تھے، اب بی جے پی کے اسٹار مبلغ کے طور پر کام کریں گے۔
Source: PC-sangbadpratidin
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی