ایک لکڑی کی کرسی! نئی حکومت کے دور میں اسمبلی میں اس کرسی کو لے کر بحث عروج پر ہے۔ اپوزیشن لیڈر کے کمرے میں وہ کرسی رکھی ہوئی ہے، جو اس کمرے کے لحاظ سے بالکل ناموزوں لگتی ہے۔ لیکن یہ کرسی کس کی ہے؟ بعد میں معلوم ہوا کہ اس کرسی پر سابقہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی بیٹھا کرتی تھیں۔ تاہم، وزیر اعلیٰ شبھیندو ادھیکاری نے ممتا کی کرسی پر بیٹھنے سے انکار کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالنے کے بعد، شبھیندو ادھیکاری نے روایت توڑتے ہوئے اپنے ساتھ وہ جانی پہچانی کرسی لے آئے جسے وہ اپوزیشن لیڈر رہنے کے دوران استعمال کیا کرتے تھے۔ اس وقت اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے کمرے کی زینت شبھیندو کی وہی پرانی کرسی بنی ہوئی ہے۔ عام طور پر وزیر اعلیٰ کے کمرے میں ایک مخصوص نشست مختص ہوتی ہے، جو برسوں سے استعمال ہوتی آرہی ہے۔ لیکن وزیر اعلیٰ شبھیندو ادھیکاری نے اس روایت کے بجائے اپنی جدوجہد کے دنوں کی یادوں سے جڑی کرسی کو ترجیح دی ہے۔ دوسری طرف، سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے زیر استعمال رہنے والی کرسی کو فی الحال اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے کمرے میں بھیج دیا گیا ہے۔
Source: PC-tv9bangla
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی