Kolkata

شوبھندو ادھیکار ی کو ریاستی سکریٹریٹ پہنچنے پر انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا

شوبھندو ادھیکار ی کو ریاستی سکریٹریٹ پہنچنے پر انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا

مغربی بنگال کے نویں وزیر اعلیٰ کے طور پر شوبھیندو ادھیکاری نے اپنی نئی اننگز کا آغاز کر دیا ہے۔ پیر کے روز وہ پہلی بار بطور وزیر اعلیٰ ریاستی سیکرٹریٹ 'نّبن' پہنچے، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ شوبھیندو ادھیکاری کے نّبن پہنچنے پر انہیں پولیس کی جانب سے باقاعدہ 'گارڈ آف آنر' دیا گیا۔ اس کے بعد وہ سیکرٹریٹ کی 14ویں منزل پر واقع اپنے دفتر پہنچے۔ وزراءکی موجودگی: پانچ نو منتخب وزراءدلیپ گھوش، اگنی مترا پال، خودی رام ٹوڈو، اشوک کیرتنیا اور نشیتھ پرامانک—پہلے ہی وہاں پہنچ چکے تھے۔وزیر اعلیٰ آج نّبن میں تین انتہائی اہم انتظامی میٹنگیں کرنے والے ہیں۔سب سے پہلے مختلف محکموں کے سیکرٹریوں کے ساتھ بات چیت ہوگی۔ریاست کے تمام اضلاع کے کلکٹرز کے ساتھ انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ سہ پہر میں ریاستی ڈی جی پی اور کولکتہ پولیس کمشنر سمیت اعلیٰ پولیس افسران کے ساتھ امن و امان کی صورتحال پر میٹنگ ہوگی۔اتوار کے روز ہی کولکتہ اور ہاوڑہ پولیس نے نّبن کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا تھا۔کولکتہ پولیس کمشنر اجے نند اور ہاوڑہ کے سی پی اکھلیش چترویدی نے خود نّبن کا معائنہ کیا۔وزیر اعلیٰ کے دفتر اور میٹنگ ہالز کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔نّبن جانے سے قبل شوبھیندو ادھیکاری سالٹ لیک میں بی جے پی کے ریاستی دفتر گئے:ریاستی صدر شمیک بھٹاچاریہ کے ہمراہ وہ پارٹی دفتر پہنچے جہاں خواتین نے روایتی طریقے سے ان کا استقبال کیا۔انہیں بی جے پی کی جیتی ہوئی نشستوں کی مناسبت سے 207 کنول کے پھولوں کا ہار پہنایا گیا۔ وہاں انہوں نے ایک تنظیمی میٹنگ بھی کی۔

Source: PC-sangbadpratidin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments