Kolkata

سریندر ناتھ کالج میں بڑی رقم برآمد ہونے پر ترنمول لیڈر گرفتار

سریندر ناتھ کالج میں بڑی رقم برآمد ہونے پر ترنمول لیڈر گرفتار

سریندر ناتھ کالج کے معاملے میں کلکتہ پولیس نے بڑا اقدام اٹھایا ہے۔ ملزم پریتوش دتا کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ دیباشس بندیوپادھیائے کے قریبی ساتھی پریتوش دتا کو پولیس نے گرفتار کیا۔ بردوامان سے انہیں کلکتہ پولیس کے گنڈا دمن شاخ کی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ تاہم ابھی تک دوسرے ملزم دیباشس پولیس کی گرفت سے دور ہیں۔ ان کی تلاش میں پولیس نے متعدد جگہوں پر چھان بین شروع کر دی ہے۔ گرفتار پریتوش سے پوچھ گچھ کر کے بھی تفتیش کار دیباشس کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دوسری طرف سریندر ناتھ کالج کے معاملے میں اعلیٰ تعلیم محکمے کی طرف سے بھی سخت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ گزشتہ منگل کو صفائی کے لیے سریندر ناتھ کالج کا یونین روم کھولا گیا۔ اس وقت کمرے کی الماری سے دو بکس برآمد ہوئے۔ بکس کھولتے ہی دیکھا گیا کہ اندر 100 اور 500 روپے کے بنڈل ہیں۔ اگرچہ برآمد ہونے والی اس رقم کا زیادہ تر حصہ دیمک نے کھا لیا تھا۔ چھاپے کے دوران یونین روم کے کمرے سے ایک آتشیں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ یہی نہیں، کالج کی پانچویں منزل پر دو ایسی رومز بھی سامنے آئی ہیں جو پوری طرح آرام دہ ایئرکنڈیشنڈ کمروں میں تبدیل کر دیے گئے تھے۔ وہاں پر بہترین انتظامات کیے گئے تھے۔ کمرے سے متعدد اعتراضی اشیاءبھی برآمد ہوئی ہیں۔ اس پورے سکینڈل میں کالج کے گورننگ باڈی کے رکن اور ترنمول لیڈر تے دیباشس بندیوپادھیائے کا نام منسلک ہے۔ الزام ہے کہ ایئرکنڈیشنڈ کمروں میں ان کے لیے شاندار انتظامات کیے گئے تھے۔پولیس نے کالج کے سابق گورننگ باڈی ممبر دیباشس بندیوپادھیائے اور ٹھیکیدار پریتوش دتا کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے جن پر کالج کے کئی کمروں کو اپنے استعمال میں رکھنے کا الزام ہے۔ اعلیٰ تعلیم محکمے نے کالج سے یہ رپورٹ طلب کی ہے کہ رقم اور اسلحہ برآمد ہونے کے بعد ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے یا نہیں۔ نیز سابقہ حکومت کے دور میں کام کرنے والے گورننگ باڈی کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔محکمہ ذرائع کے مطابق وہ گورننگ باڈی میں حکومت کی نامزد کردہ اس شخصیت کے کردار کو جاننا چاہتے ہیں جو سیالدہ کے مقامی ترنمول لیڈر ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ یہ نامزد کردہ شخصیت گورننگ باڈی کی طرف سے تمام فیصلے کرتا تھا۔

Source: PC-anandabazar

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments