Kolkata

سپلیمنٹری لسٹ فوری طور پر جاری کی جائے'، دھرنا منچ سے انتباہ کے بعد گیانیش کمار کو ابھیشیک کا خط

سپلیمنٹری لسٹ فوری طور پر جاری کی جائے'، دھرنا منچ سے انتباہ کے بعد گیانیش کمار کو ابھیشیک کا خط

کولکتہ: ترنمول کانگریس کے آل انڈیا جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو خط لکھ کر سپلیمنٹری ووٹر لسٹ فوری طور پر جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جمعہ کو ہی دھرنا منچ سے انہوں نے اس حوالے سے انتباہ دیا تھا۔ ابھیشیک نے اپنے خط میں واضح کیا ہے کہ ووٹر لسٹ کو لے کر اس وقت جو پیچیدہ صورتحال پیدا ہوئی ہے، اس میں سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کرنا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق حتمی اور اضافی ووٹر لسٹ یعنی سپلیمنٹری لسٹ کی فوری اشاعت کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کے دھرنا منچ سے خطاب کرتے ہوئے ابھیشیک نے کہا: "بنگال سے پہلے ہی 58 لاکھ ووٹروں کے نام کاٹ دیے گئے تھے۔ جب دسمبر میں ڈرافٹ ووٹر لسٹ نکلی تھی، اور اب 28 فروری کو جو فہرست شائع ہوئی ہے، اس میں مزید ساڑھے پانچ لاکھ سے چھ لاکھ لوگوں کے نام کاٹے گئے ہیں۔ یہ مجموعی تعداد 63-64 لاکھ بنتی ہے۔ اس کے علاوہ 60 لاکھ سے زیادہ نام زیرِ التوائ ہیں۔ یہ کل تعداد 1 کروڑ 24 لاکھ تک پہنچ جاتی ہے۔"

Source: PC- sangbadpratidin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments