Bengal

سندر بن میں شیر اور انسان کی بھیانک لڑائی، شیر مچھوارے کو کھینچ کر جنگل میں لے گیا

سندر بن میں شیر اور انسان کی بھیانک لڑائی، شیر مچھوارے کو کھینچ کر جنگل میں لے گیا

سندر بن ؛ پیٹ چلانے کے لئے انسان کو ہر طرح کاخطرہ مولنا پڑتاہے۔ پیٹ کےلئے جان بھی دینی پڑتی ہے۔سندر بن میں مچھلی پکڑنے سے لیکر شہد جمع کرنے تک کے کام میں خطرہ ہی خطرہ ہے ۔ اکثر مچھلی پکڑنے جانے والوں کو سندر بن کے شیر اپنا شکار بنا لیتے ہیں۔ایسا ہی واقعہ پھر سندر بن میں پیش آیا ہے۔ایک مچھوارے کوجنگل کا شیر کھینچ کر لے گیا۔ مچھوارے کانام شری دام ہلدار ہے۔وہ کولتلی تھانہ کے گوپال گنج گرام پنچایت گائنیر چک کا رہنے والا تھا۔بتایا جاتاہے کہ گوپال گنج گرام پنچایت سے چارمچھوارے سندر بن کی ندی میں مچھلی پکڑنے گئے تھے۔ سوموار کی صبح کو اطلاع ملی کہ شری دام کو شیر کھینچ کر لے گیا، یہ خبر ملتے ہی اس کے گھر میں ماتم ہوگیا، پڑوسی بھی اس کے گھر جمع ہوگئے ۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments