ریاستی وزیر سجیت بوس جمعہ کی صبح 10:25 بجے سی جی او کمپلیکس پہنچے اور تقریباً 9 گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد شام سوا سات بجے باہر نکلے۔ ای ڈی نے انہیں میونسپلٹی بھرتی اسکام کے سلسلے میں طلب کیا تھا۔سجیت بوس نے بتایا کہ انہیں بطور گواہ بلایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا، "میں نے تحقیقات میں مکمل تعاون کیا ہے اور آئندہ بھی جب بلایا جائے گا تو ضرور آوں گا۔" انہوں نے ای ڈی کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ "مجھے کبھی ہراساں کرنے کے لیے نہ بلایا جائے۔ میں اس کیس میں ملوث نہیں ہوں، یہ بات میں بھی جانتا ہوں اور وہ (ای ڈی) بھی جانتے ہیں۔" ان کا دعویٰ ہے کہ سی بی آئی کی چارج شیٹ میں ان کا نام کہیں نہیں ہے۔ اپنے کاروبار کے حوالے سے انہوں نے واضح کیا کہ "میرے دو ریستوراں ہیں اور یہ بات سب جانتے ہیں۔ کاروبار کرنا کوئی جرم نہیں ہے، چوری کرنا جرم ہے۔"گاڑی میں سوار ہونے سے پہلے انہوں نے پر اعتماد لہجے میں کہا، "جیت ہماری ہوگی اور حکومت ہم ہی بنائیں گے۔سجیت بوس نے مزید کہا کہ ان سے کچھ دستاویزات طلب کی گئی ہیں، جو وہ جلد ہی جمع کرا دیں گے۔
Source: PC-anandabazar
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی