Kolkata

ریاست میں آج سے انڈین پینل کوڈ کی جگہ 'بھارتیہ نیائے سنہتا' نافذ کر دی گئی

ریاست میں آج سے انڈین پینل کوڈ کی جگہ 'بھارتیہ نیائے سنہتا' نافذ کر دی گئی

شوبھیندو ادھیکاری نے نبنّامیں اپنی پہلی کابینہ کا اجلاس منعقد کیا، جس میں پانچ نو منتخب وزراءاور اعلیٰ انتظامی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے 'ڈبل انجن سرکار' کے عزم کا اعادہ کیا اور 6 بڑے فیصلے سنائے: ریاست میں بی جے پی کی حکومت کے قیام کے لیے جن 321 کارکنوں نے اپنی جانیں قربان کیں، ریاستی حکومت اب ان کے خاندانوں کی مکمل ذمہ داری اٹھائے گی۔سرحدی حفاظت کو یقینی بنانے اور دراندازی روکنے کے لیے اگلے 45 دنوں کے اندر بی ایس ایف کو باڑ لگانے کے لیے ضروری زمین فراہم کر دی جائے گی۔ مغربی بنگال اب سے 'آیوشمان بھارت'، 'بیٹی بچاو، بیٹی پڑھاو' اور 'وشوکرما یوجنا' جیسی مرکزی اسکیموں کا حصہ بن گیا ہے۔ اب سے ریاست کے آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسران مرکز کے تربیتی پروگراموں میں حصہ لے سکیں گے، جس پر پہلے پابندی تھی۔ریاست میں آج سے انڈین پینل کوڈ کی جگہ 'بھارتیہ نیائے سنہتا' نافذ کر دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اسے آئینی ضرورت قرار دیا۔سرکاری ملازمتوں کے لیے درخواست دہندگان کی بالائی عمر کی حد میں 5 سال کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ شوبھیندو ادھیکاری نے واضح کیا کہ سابقہ حکومت کی کوئی بھی جاری سماجی اسکیم (جیسے لکشمی بھانڈار) بند نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر سب کے لیے کام کرے گی۔ انہوں نے پرامن انتخابات کے انعقاد پر پولنگ عملے، پولیس اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

Source: PC-anandabazar

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments