Kolkata

ریاست کے تمام اسکولوں میں مغربی بنگال دیوس منانے کا حکم

ریاست کے تمام اسکولوں میں مغربی بنگال دیوس منانے کا حکم

اب تمام اسکولوں میں 'مغربی بنگال ' منانا ہوگا۔ اسکول تعلیم محکمے نے یہ ہدایت جاری کی ہے۔ بھون کی طرف سے جاری کردہ ہدایت نامے میں حال ہی میں بتایا گیا ہے کہ ریاست کے تمام سرکاری، سرکاری امداد یافتہ اور سرکاری پوسٹڈ اسکولوں میں 20 جون کو پوری وقار کے ساتھ 'مغربی بنگال ڈے منایا جائے۔ اس کے لیے اسکولوں میں مضمون نویسی، مباحثہ، کوئز مقابلوں کا انعقاد لازمی قرار دیا گیا ہے۔ مقصد یہ ہے کہ طلباءمیں مغربی بنگال کی تاریخ، ثقافت اور روایت کے بارے میں آگاہی بڑھائی جائے۔ ریاست کے تئیں ذمہ داری کا احساس پیدا کرنا بھی حکومت کا ایک اہم مقصد ہے۔ نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسکول کے اساتذہ، طلباءاور تعلیمی عملے کی شرکت لازمی ہوگی۔ ضلع کے اسکول انسپکٹروں کو بتایا گیا ہے کہ منعقدہ پروگراموں کی مختصر رپورٹ اور تصاویر مقررہ طریقہ کار کے مطابق 25 جون تک تعلیم محکمے کو بھیجی جائیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ریاست کے اعلیٰ تعلیم محکمے کی طرف سے تمام کالجوں اور یونیورسٹیوں کو لازمی طور پر 'مغربی بنگال د???' منانے کا حکم دیا گیا ہے۔ صرف اس ایک دن ہی نہیں، بلکہ اگلے دو سے چار ہفتوں کے اندر تمام تعلیمی اداروں میں خصوصی سیمینار، سمپوزیم اور مباحثے کے اجلاس منعقد کرنے کو کہا گیا ہے۔ بنیادی طور پر، نوجوان نسل کے طلبائ کو مغربی بنگال کے قیام، تاریخی پس منظر اور بنگالی ہندووں کے اپنے 'ہوم لینڈ' کے طور پر اس ریاست کے ظہور کی تاریخ سے روشناس کروانا اس آگاہی مہم کا مقصد بتایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 1947 میں اسی دن قانون ساز اسمبلی میں ووٹنگ کے ذریعے مغربی بنگال کے قیام کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس تاریخی دن کو یادگار بنانے کے لیے ہوگلی کے ترکیشور میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے، جہاں مرکزی مقرر کے طور پر خود وزیر اعظم نریندر مودی موجود رہیں گے۔ ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی نے ترکیشور کی ایک کانفرنس سے ہی مغربی بنگال کے قیام کے حق میں اہم تجویز پیش کی تھی، اور اسی تاریخی ربط کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اس مقام کو منتخب کیا گیا ہے۔

Source: PC-anandabazar

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments