کولکاتا25مارچ :الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر ایک بڑی تکنیکی خرابی سامنے آئی ہے، جہاں کسی بھی ووٹر کا ایپیک نمبر ڈال کر معلومات حاصل کرنے پر اسٹیٹس ’زیرِ غور‘ دکھایا جانے لگا۔ منگل کی رات پیش آنے والے اس مسئلے نے ریاست بھر کے ووٹرز میں کھلبلی مچا دی، حالانکہ کمیشن کا دعویٰ ہے کہ تقریباً دو گھنٹے بعد یہ خرابی دور کر دی گئی تھی۔ پیر کی آدھی رات کو کمیشن نے 'زیرِ غور' ووٹرز کی پہلی سپلیمنٹری لسٹ جاری کی تھی۔ تاہم، اس کی اشاعت کے 24 گھنٹے بعد بھی کئی مقامات کا ڈیٹا دستیاب نہیں تھا اور جہاں ڈیٹا نظر آ رہا تھا، وہاں اسے ڈاون لوڈ کرنا ناممکن تھا۔ اسی دوران منگل کی رات اچانک سی ای او ویسٹ بنگال کی ویب سائٹ پر ریاست کے تمام کے تمام ووٹرز کو 'زیرِ غور' دکھایا جانے لگا، یہاں تک کہ وہ ووٹرز بھی جن کے نام پہلے ہی حتمی فہرست میں شامل تھے، مشکوک قرار دے دیے گئے۔ حکمران جماعت ترنمول کانگریس نے اس معاملے پر کمیشن اور بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیا۔ پارٹی نے سوشل میڈیا پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا: ”پورے بنگال کو کمیشن کے پورٹل پر 'زیرِ غور' قرار دے دیا گیا ہے۔ بنگال کا ہر ووٹر اب 'انڈر ایڈجوڈیکیشن' ہے۔ 'وینش کمیشن' اور بی جے پی نے بنگال کی پوری ووٹر لسٹ کو ہی مشکوک بنا دیا ہے۔ وہ بنگال کے ہر ووٹر کو تب تک قصوروار ثابت کرنا چاہتے ہیں جب تک کہ وہ خود کو بے گناہ ثابت نہ کر دے۔“ ویب سائٹ کی اس بڑی غلطی سے الیکشن کمیشن کو بھی سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔ بعد میں کمیشن نے وضاحت دی کہ یہ ایک تکنیکی غلطی تھی۔ سرور میں خرابی یا کسی اور تکنیکی وجہ سے تمام ووٹرز کا اسٹیٹس غلط ظاہر ہو رہا تھا، جسے دو گھنٹے کی محنت کے بعد درست کر لیا گیا ہے۔
Source: PC- sangbadpratidin
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی