Kolkata

ریاستی کمیٹی کے اجلاس میں پرتیک الرحمان کا تذکرہ نہیں! کیا بغاوت پر سزا ملے گی؟

ریاستی کمیٹی کے اجلاس میں پرتیک الرحمان کا تذکرہ نہیں! کیا بغاوت پر سزا ملے گی؟

کولکاتا20فروری :گزشتہ کئی دنوں سے سرخیوں میں رہنے والے بائیں بازو کے نوجوان لیڈر پرتیک الرحمان کے استعفیٰ اور ان کے بیانات پر پارٹی نے فی الحال خاموشی اختیار کر لی ہے۔ اگرچہ یہ توقع کی جا رہی تھی کہ ریاستی کمیٹی کے اجلاس میں ان کے خلاف تادیبی کارروائی یا ان کے موقف پر بات ہوگی، لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔ اجلاس کے دوران صرف ایک دو اضلاع کے قائدین کے علاوہ کسی نے بھی پرتیک کا نام نہیں لیا۔ پارٹی اس وقت اس معاملے پر دو حصوں میں تقسیم نظر آتی ہے ایک گروپ کا ماننا ہے کہ پرتیک سے بات چیت کر کے ان کی ناراضگی دور کی جانی چاہیے۔دوسرا گروپ چاہتا ہے کہ پارٹی لائن توڑنے اور عوامی سطح پر ریاستی سکریٹری محمد سلیم پر حملہ کرنے کی پاداش میں انہیں سخت سزا دی جائے۔پارٹی قیادت اس وقت بہت پھونک پھونک کر قدم رکھ رہی ہے۔ اجلاس میں کچھ رہنماوں کا خیال تھا کہ:اگر پرتیک کے خلاف فوری طور پر کوئی سخت تادیبی کارروائی یا اخراج (Expulsion) کا فیصلہ کیا گیا، تو انہیں عوامی ہمدردی مل سکتی ہے اور وہ ایک 'شہید' کے طور پر ابھر سکتے ہیں۔کچھ قائدین کا کہنا ہے کہ اس موضوع پر بات کر کے اسے مزید اہمیت دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ فی الحال گیند پرتیک الرحمان کے کورٹ میں ہے۔ پارٹی ان کے ہر قدم پر نظر رکھے ہوئے ہے اور یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جب تک وہ خود کوئی بڑا قدم نہیں اٹھاتے، پارٹی ان کے خلاف اخراج جیسا انتہائی فیصلہ نہیں کرے گی۔ ان کے مستقبل کا دارومدار اب ان کے اپنے اگلے سیاسی فیصلے پر ہے۔

Source: PC- sangbadpratidin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments